متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
عقائد
1
سوال12 :کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں استغاثہ کرنا یا آپ سے مدد طلب کرنا یا آپ کی بارگا ہ میں یوں گزارش کرنا کہ ’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘آپ ہمارے حق میں دعا فرمادیں یہ جائز ہے یا نہیں ؟
15 اکتوبر، 2024Abdul Qudoos
جواب دہندہ
A
جواب : رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مدد طلب کرنا ، استعانت کرنا یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دعا کے لئے عرض کرنا اس عقیدے اور نظریے کے ساتھ کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کی عطا اور اسی کی دی ہوئی طاقت و قدرت سے مدد فرماتے ہیں،نہ صرف جائز ، بلکہ مستحب اور شریعت کے نزدیک مستحسن و پسندیدہ عمل ہےاور قرآن و حدیث کی تعلیم کےعین مطابق ہے۔
اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو لفظ ’’یا‘‘ کہ ساتھ یا رسول اللہ یا حبیب اللہ وغیرہ الفاظ کہہ کر پکارنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے ۔
(اس کا تفصیلی جواب اور دلائل کے ساتھ جواب جاننے کے لئے اسی ایپ میں موجود آرٹیکل بنام "المدد یارسول اللہ کہنا کیسا" پڑھ لیجئے۔