متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
عقائد
1
سوال 10:سیدنا علی المرتضی کو شیخین کریمین یعنی سیدنا ابو بکر صدیق اور سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ پر فضیلت دینا کیسا؟
15 اکتوبر، 2024Abdul Qudoos
جواب دہندہ
A
جواب : سیدنا علی المرتضی کرّم اللہ وجہہ الکریم کو سیدنا ابو بکر صدیق و سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنھما پر فضیلت دینے والا شخص مبتدع یعنی بدعتی و گمراہ ہے ۔
امام بخاری رحمۃ اﷲتعالیٰ علیہ حضرت محمد بن حنفیہ جو امیر المومنین علی رضی اللہ تعالیٰ عنہماکے فرزند ہیں ان سے روایت کرتے ہیں قال : قلت لأبي : أيّ الناس خیرٌ بعد النبي صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلم ؟ قال : (( أبو بکر، قال : قلت : ثم من ؟ قال : عمر ))۔یعنی میں نے اپنے والد ماجد امیر المومنین مولیٰ علی کرم اﷲ وجہہ سے عرض کیا: کہ رسول اﷲصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے بعد سب آدمیوں سے بہتر کون ہیں ؟ ارشاد فرمایا: ’’ابو بکر، میں نے عرض کیا پھر کون ؟ فرمایا: عمر‘‘۔’’
(صحیح البخاري ، الحدیث ،3671 ،صفحہ 902، مطبوعہ دمشق)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سید المرسلین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے راوی،حضور کا ارشاد ہے: أبو بکر وعمر خیر الأولین والآخرین وخیر أھل السموات وخیر أھل الأرضین إلّا النبیین والمرسلین ترجمہ:ابو بکر و عمر سوائے انبیائے کرام اور رسولوں کے سب اگلوں اور پچھلوں سے اور تمام اہل آسمان و اہل زمین سے افضل ہیں ۔(کنز العمال ،الحدیث32645،صفحہ1503،مکتبہ بیت الافکار)
علامہ ابن نجیم المصری الحنفی علیہ الرحمہ شیخین پر حضرت علی کو فضیلت دینے والا کا حکم بیان کرتے ہوئے فرماتےہیں وان فضل علیاً علیھما فمبتدعترجمہ: اور اگر (رافضی)سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو شیخین پر فضیلت دے تو وہ بدعتی و گمراہ ہے۔ (بحرالرائق، جلد 05، صفحہ 212، مطبوعہ بیروت)
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن’’ فتاوی رضویہ ‘‘شریف میں فرماتے ہیں :’’اہل سنت وجماعت نصرہم اللہ تعالی کا اجماع ہے کہ مرسلین ملائکۃ ورسل وانبیائے بشر صلوات اللہ تعالی وتسلیماتہ علیہم کے بعد حضرات خلفائے اربعہ رضوان اللہ تعالی علیہم تمام مخلوق ِالہٰی سے افضل ہیں ، تمام امم اولین وآخرین میں کوئی شخص ان کی بزرگی وعظمت وعزت ووجاہت وقبول وکرامت وقرب وولایت کو نہیں پہنچتا۔ وَ اَنَّ الْفَضْلَ بِیَدِ اللّٰهِ یُؤْتِیْهِ مَنْ یَّشَآءُؕ-وَ اللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِیْمِ فضل اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے جسے چاہے عطا فرمائے ، اور اللہ بڑے فضل والا ہے۔ پھر ان میں باہم ترتیب یوں ہے کہ سب سے افضل صدیق اکبر ، پھر فاروق اعظم پھر عثمان غنی ، پھر مولی علی صلی اللہ تعالی علی سیدہم، ومولا ہم وآلہ وعلیہم وبارک وسلم۔ اس مذہبِ مہذب پر آیاتِ قرآنِ عظیم واحادیث ِکثیرہ ٔ حضورپرنور نبی کریم علیہ وعلی آلہ وصحبہ الصلوۃ والتسلیم وارشادات جلیلۂ واضحۂ امیر المؤمنین مولی علی مرتضی ودیگر ائمہ اہلبیت طہارت وار تضاواجماعِ صحابۂ کرام وتابعین عظام وتصریحاتِ اولیائے امت وعلمائے امت رضی اللہ تعالی عنہم اجمعین سے وہ دلائل باہر ہ وحجج قاہر ہ ہیں جن کا استیعاب نہیں ہوسکتا ۔"
(فتاوی رضویہ جلد 28، صفحہ 478، رضا فاونڈیشن)