متعلقہ موضوعات
عقائد
1
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جھوٹی بات پر یہ کہنا کیسا کہ اللہ جانتا ہے میں سچ بول رہا ہوں؟
27 اکتوبر، 2024Abdul Qudoos
Abdul Qudoos
A
جواب : کسی بھی جھوٹی بات پراللہ کو گواہ بنانا یا جھوٹی بات پرجان بوجھ کریہ کہنا کہ اللہ جانتا ہے یہ کلمۂ کفر ہے۔فقہائے کرام فرماتے ہیں:جو شخص کہے:''اللہ جانتا ہے کہ یہ کام میں نے کیا ہے حالانکہ وہ کام اس نے نہیں کیا ہے''تو اس نے کفر کیا۔(منح الروض صفحہ 511)(کفریہ کلمات کے بارے میں سوال و جواب،صفحہ 582)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم