متعلقہ موضوعات
عقائد
1
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ حضور یہ حدیث شریف مل سکتی ہیں کہ گستاخ رسول کعبہ شریف کے غلاف سے چمٹ گیا پھر بھی قتل کر دیا گیا؟
27 اکتوبر، 2024Abdul Qudoos
Abdul Qudoos
A
جواب : یہ واقعہ فتح مکہ کے دن ہوا ،ابن خطل گستاخ رسول غلاف کعبہ کے پیچھے چھپا اور اس سے چمٹ گیا ،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قتل کرنے کا حکم دیا ۔اس کا حوالہ درج ذیل ہے (صحیح البخاری ،حدیث نمبر :4286،جلد5،صفحہ 148،مطبوعہ دار طوق النجاة)
عن أنس بن مالك رضي اللہ عنہ أنّ رسول اللہ صلی اللہ عليہ وسلم دخل عام الفتح وعلی رأسہ المغفر فلما نزعہ جاءہ رجل فقال: إنّ ابن خطل متعلق بأستار الكعبۃ فقال: اقتلوہ.
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم