متعلقہ موضوعات
خواتین کے مساٸل
1
سوال : مفتی صاحب یہ بتادیجٸے ایک لڑکی کے لٸے کس عمر سے پردہ کرنا شرعا واجب ہوتاہے؟
1 نومبر، 2024Abdul Qudoos
Abdul Qudoos
A
جواب : جب بچی سات برس کی ہوجاۓ تو پردے کی عادت ڈالنا شروع کردی جاۓ ، اور جب بالغ ہوجاۓ گی تو اس پر شرعی اعتبار سے پردہ کرنا واجب ہوجاۓگا۔ بلوغت کی عمر09 سے 15 کے درمیان ہے،عمر کے اس حصے میں جب بھی بالغ ہوٸی پردہ کرنا واجب ہوگیا اور اسےپہلے تک پردہ مستحب ہوگا نیز پندرہ سال کی ہوگٸی اور آثار بلوغت کچھ ظاہر نہیں ہیں تو اب یہ شرعا بالغہ ہے اور پردے کا بھی وجوب ہوگیا۔
"عن عائشۃ، أن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال یا أسماء إن المرأۃ إذا بلغت المحیض لم یصلح أن یری منھا إلا ھذا وھذا، وأشار إلی کفہ ووجھہ“" ترجمہ:حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :اے اسماء !جب عورت بالغہ ہو جائے تو اس کے لئے درست نہیں کہ وہ اپنے چہرے اور ہتھیلیوں کے سوا کسی حصے کو ظاہر کرے۔ (السنن الصغیر للبیھقی ،کتاب النکاح ،باب النظر إلی امرأۃ ،جلد3،صفحہ12،الدراسات الإسلامیۃ، کراچی)
امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ فرماتے ہیں : فتاوی رضویہ میں سیدی اعلی حضرت رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں :”نو برس سے کم کی لڑکی کو پردہ کی حاجت نہیں اور جب پندرہ برس کی ہوسب غیر محارم سے پردہ واجب اور نو سے پندرہ تک اگر آثار بلوغ ظاہر ہوں تو( بھی پردہ) واجب ، اور نہ ظاہر ہوں تو مُستحب خصوصا بارہ برس کے بعد بہت مُؤَکَّد ( یعنی سخت تاکید ہے) کہ یہ زمانہ قرب بلوغ وکمال اشتہاکاہے۔ومن لم یعرف اھل زمانہ فھو جاھل۔‘‘
(فتاویٰ رضويہ جلد23،صفحہ639،رضافاؤنڈیشن،لاھور)
جنتی زیور میں علامہ عبد المصطفی اعظمی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں:”جب وہ(لڑکی ) سات برس کی ہو جائے تو اس کو نماز وغیرہ ضروریات دین کی باتیں تعلیم کریں اورپردہ میں رہنے کی عادت سکھائیں۔“ (جنتی زیور ،صفحہ28،مطبوعہ جھلم)