عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 7 جوابات شدہ سوالات

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلے کے بارے میں کہ عورتوں کا نوکری کرنا کیسا ہے؟کیا شریعتِ اسلامیہ عورتوں کو نوکری کرنے کی اجازت دیتی ہے؟

جواب: شریعتِ اسلامیہ خواتین کوپانچ(05) شرائط کے ساتھ نوکری کرنے کی اجازت دیتی ہے، اگر ان پانچ شرائط میں سے ایک بھی شرط نہ پائی جائے تو عورت کو نوکری کرنے کی اجازت نہیں۔ وہ شرائط یہ ہیں: (1)کپڑے باریک نہ ہوں جن سے سر کے بال یا کلائی وغیرہ سِتر کا کوئی حصّہ چمکے (2)کپڑے تنگ و چُست نہ ہوں جو بدن کی ہیأت(ہیئت) ظاہر کریں (3)بالوں یا گلے یا پیٹ یا کلائی یا پنڈلی کا کوئی حصّہ ظاہر نہ ہوتا ہو (4)کبھی نامحرم کے ساتھ خفیف دیر کے لئے بھی تنہائی نہ ہوتی ہو (5)اس کے وہاں رہنے یا باہر آنے جانے میں مظنّۂ فتنہ نہ ہو۔ لہٰذااوّل تو ان پانچ شرطوں کا پایا جانا ضروری ہے اور ان میں سے ایک بھی کم ہے تو عورتوں کا نوکری کرنا حرام ہے۔ان پانچ شرائط کے ساتھ ساتھ سب سے اہم معاملہ ہے عورت کا مردوں سے فاصلہ بنائے رکھنا۔ اگر کوئی عورت برقعہ بھی پہن کر آجائے لیکن وہ مردوں سے بے تکلف ہوجائے تو خود کو فتنہ میں پڑنے سے روک نہیں سکتی۔ لہٰذا اجنبی مردوں سے بے تکلفی بالکل اختیار نہ کی جائے، نہ ہی اپنی زینت ان پر ظاہر کی جائے اور اگر کسی جگہ پر اس کی عزت پر ذرا بھی حرف آتا ہو تو اس سے حفاظت کی مکمل تدبیر کی جائے اور اگر حفاظت ممکن نہ ہو تو نوکری چھوڑنے کو ترجیح دی جائے۔ وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

خواتین کے مساٸل 1 جواب
1 نومبر، 2024

سوال : مفتی صاحب یہ بتادیجٸے ایک لڑکی کے لٸے کس عمر سے پردہ کرنا شرعا واجب ہوتاہے؟

جواب : جب بچی سات برس کی ہوجاۓ تو پردے کی عادت ڈالنا شروع کردی جاۓ ، اور جب بالغ ہوجاۓ گی تو اس پر شرعی اعتبار سے پردہ کرنا واجب ہوجاۓگا۔ بلوغت کی عمر09 سے 15 کے درمیان ہے،عمر کے اس حصے میں جب بھی بالغ ہوٸی پردہ کرنا واجب ہوگیا اور اسےپہلے تک پردہ مستحب ہوگا نیز پندرہ سال کی ہوگٸی اور آثار بلوغت کچھ ظاہر نہیں ہیں تو اب یہ شرعا بالغہ ہے اور پردے کا بھی وجوب ہوگیا۔ "عن عائشۃ، أن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال یا أسماء إن المرأۃ إذا بلغت المحیض لم یصلح أن یری منھا إلا ھذا وھذا، وأشار إلی کفہ ووجھہ“" ترجمہ:حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :اے اسماء !جب عورت بالغہ ہو جائے تو اس کے لئے درست نہیں کہ وہ اپنے چہرے اور ہتھیلیوں کے سوا کسی حصے کو ظاہر کرے۔ (السنن الصغیر للبیھقی ،کتاب النکاح ،باب النظر إلی امرأۃ ،جلد3،صفحہ12،الدراسات الإسلامیۃ، کراچی) امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ فرماتے ہیں : فتاوی رضویہ میں سیدی اعلی حضرت رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں :”نو برس سے کم کی لڑکی کو پردہ کی حاجت نہیں اور جب پندرہ برس کی ہوسب غیر محارم سے پردہ واجب اور نو سے پندرہ تک اگر آثار بلوغ ظاہر ہوں تو( بھی پردہ) واجب ، اور نہ ظاہر ہوں تو مُستحب خصوصا بارہ برس کے بعد بہت مُؤَکَّد ( یعنی سخت تاکید ہے) کہ یہ زمانہ قرب بلوغ وکمال اشتہاکاہے۔ومن لم یعرف اھل زمانہ فھو جاھل۔‘‘ (فتاویٰ رضويہ جلد23،صفحہ639،رضافاؤنڈیشن،لاھور) جنتی زیور میں علامہ عبد المصطفی اعظمی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں:”جب وہ(لڑکی ) سات برس کی ہو جائے تو اس کو نماز وغیرہ ضروریات دین کی باتیں تعلیم کریں اورپردہ میں رہنے کی عادت سکھائیں۔“ (جنتی زیور ،صفحہ28،مطبوعہ جھلم)

خواتین کے مساٸل 1 جواب
1 نومبر، 2024

سوال : کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام اس مسٸلے کے بارے میں کہ اسکول والے میٹرک کے students کو examsکے بعدpicnic پر کے جانے کاپروگرام بنارہے ہیں، میری بیٹی جس کی عمر سترہ سال ہے وہ بھی جانا چاہ رہی ہے کیا ، اس طرح اسکول والوں کے ساتھ بچیوں کو پکنک پر بھیجا جاسکتا ہے۔، شرعی رہنماٸی فرمادیں۔

جواب : اولا تو یہ بات یادرہے ہمارے علماۓ کرام فی زمانہ خواتین کو ایک دن کا سفر بھی بغیر محرم کے کرنے سے منع کرتے ہیں ،دوسرا یہ کہ اسکول ، کالجز کے اس طرح کے پروگرام میں عموما نوجوان لڑکے ، لڑکیوں کا اختلاط ہوتا ہے، بےپردگی ، اور بے حیاٸی کا ماحول ہوتا ہے ،اگر ایسی صورت ہے ،تب تو شرعا جانے کی اجازت نہیں ،جاۓ گی تو گنہگار ہوگی۔ اور ایسی صورت نہ بھی ہو تو احتیاط اسی میں ہے کہ اس طرح کی picnic پر نہ بھیجا جاۓ۔ واللہ تعالی اعلم بالصواب۔

خواتین کے مساٸل 1 جواب
1 نومبر، 2024

سوال : مفتی صاحب میں پاکستان سے باہر ملک میں رہتا ہوں ، میری زوجہ بھی میرے ساتھ ہیں ، معاملہ یہ ہے کہ وہ حمل سے ہے اور یہاں ہسپتال میں عموما ہرجگہ ہی غیرمسلم لیڈی ڈاکٹر ہیں۔ کیا میں اپنی زوجہ کا علاج، ٹریٹمنٹ اور حمل کے معاملات غیرمسلم لیڈی ڈاکٹر سے کرواسکتا ہوں۔ ؟

جواب : مسلمان عورت کا غیر مسلم عورت سے اسی طرح کاپردہ ہے جس طرح غیرمحرم مرد سے پردہ ہے۔ وہ اعضاء جو مسلمان عورت کسی غیرمحرم مرد کے سامنے ظاہر نہیں کرسکتی اسی طرح غیرمسلم عورت کے سامنے بھی ظاہر نہیں کرسکتی۔ لہذا آپ کو چاہیٸے کہ معلومات لیں کہی مسلمان لیڈی ڈاکٹر کی دستیابی ہوجاۓ ، کوشش کے بعد بھی کوٸی ایسی مسلمان ڈاکٹر نہ ملے تو ایمرجینسی کی صورت میں غیرمسلم خاتون سے یہ خدمت لی جاسکتی ہے۔ واللہ تعالی اعلم بالصواب۔

خواتین کے مساٸل 1 جواب
1 نومبر، 2024

سوال : مفتی صاحب کیا مجھے اپنی والدہ کے ماموں یا چاچا سے پردہ کرنا ہوگا ؟ یا جس طرح وہ والدہ کے لٸے محرم ہیں ، میرے لٸے بھی محرم ہونگے؟

جواب : والد یا والدہ کے حیققی چاچا یا ماموں یہ محارم میں سے ہیں، ان سے اجنبیوں کی طرح پردہ کرنا لازم نہیں ہے، البتہ فی زمانہ بے تکلف ہونے سے بچنا چاہیٸے۔ واللہ تعالی اعلم بالصواب

خواتین کے مساٸل 1 جواب
1 نومبر، 2024

سوال : مفتی صاحب یہ ارشاد فرمادیجٸے کیا اگر کوٸی عورت کسی بچے کو جس کی عمر تین سال سے زاٸد ہے دودھ پلاتی ہے ، تو کیا وہ اس کا رضاعی بیٹا ہوگا؟ نیز اس عورت کا ایسا کرنا کیسا؟

جواب : اسلامی تاریخ کے اعتبار سے بچے کو دودھ پلانے کی عمر کی حد دو سال ہے ، دوسال کے بعد بچے کو اگر کسی عورت نے دودھ پلایا تو وہ گنہگارہوگی۔ البتہ ثبوت رضاعت کے لٸے شریعت نے زیادہ سے زیادہ ڈھاٸی سال کہ عمر مقرر کی ہے یعنی اگر کوٸی کسی بچے کو دو سال کے بعد اور اس کے ڈھاٸی برس کا ہونے تک کے عرصے میں دودھ پلاتی ہے تو رضاعت ثابت ہوجاۓ گی اور یہ عورت گنہگار بھی ہوگی کہ دو سال سے زاٸد عمر کے بچے کو دودھ پلایا۔ سوال میں تین سال سے زاٸد عمر کے بچے کا ذکر ہے ، ایسے بچے کو دودھ پلانے سے رضاعت کا حکم ثابت نہیں ہوگا البتہ عورت گنہگار ضرور ہوگی ، اسے توبہ کرناہوگی۔ واللہ تعالی اعلم بالصواب

خواتین کے مساٸل 1 جواب
1 نومبر، 2024