متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
خواتین کے مساٸل
1
سوال : کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام اس مسٸلے کے بارے میں کہ اسکول والے میٹرک کے students کو examsکے بعدpicnic پر کے جانے کاپروگرام بنارہے ہیں، میری بیٹی جس کی عمر سترہ سال ہے وہ بھی جانا چاہ رہی ہے کیا ، اس طرح اسکول والوں کے ساتھ بچیوں کو پکنک پر بھیجا جاسکتا ہے۔، شرعی رہنماٸی فرمادیں۔
1 نومبر، 2024Abdul Qudoos
جواب دہندہ
A
جواب : اولا تو یہ بات یادرہے ہمارے علماۓ کرام فی زمانہ خواتین کو ایک دن کا سفر بھی بغیر محرم کے کرنے سے منع کرتے ہیں ،دوسرا یہ کہ اسکول ، کالجز کے اس طرح کے پروگرام میں عموما نوجوان لڑکے ، لڑکیوں کا اختلاط ہوتا ہے، بےپردگی ، اور بے حیاٸی کا ماحول ہوتا ہے ،اگر ایسی صورت ہے ،تب تو شرعا جانے کی اجازت نہیں ،جاۓ گی تو گنہگار ہوگی۔ اور ایسی صورت نہ بھی ہو تو احتیاط اسی میں ہے کہ اس طرح کی picnic پر نہ بھیجا جاۓ۔ واللہ تعالی اعلم بالصواب۔