متعلقہ موضوعات
حرام و حلال
1
سوال : مفتی صاحب کیا بغیر ٹکٹ کا ٹرین کا سفر کرنا جاٸز ہے؟
1 نومبر، 2024Abdul Qudoos
Abdul Qudoos
A
جواب : بغیر ٹکٹ کا ٹرین کا سفر کرنا جاٸز نہیں ہےبلکہ کوٸی بھی ایسا سفر یا ایسا کام جس کے لٸے ٹکٹ ضروری ہو، اسے بغیر ٹکٹ کرنا جاٸز نہیں ہے کیونکہ اس میں ان کی حق تلفی بھی ہے اور بہت سی صورتوں میں وہ عمل قانونا جرم بھی ہوگا، اس سے اپنے آ پ ذلت پر پیش کرنا بھی ہے ۔
فتاوی مصطفویہ میں ہے : بلاٹکٹ سفرکرنا، اپنے آپ کو اہانت کے لٸے پیش کرنا ہے، اپنی عزت کو خطرے میں ڈالنا ہے کہ خلاف قانون ہے، مستوجب سزا ہوگا،لہذا ایسی حرکت سے احتراز لازم جو موجب ذلت و رسواٸی ہو۔