متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
حرام و حلال
1
بلیک فرائیڈے منانا اور اس میں لگنے والی سیل سے خریداری کرنا کیسا ہے؟
24 اکتوبر، 2024Abdul Qudoos
جواب دہندہ
A
بلیک فرائیڈے منانا (یعنی اس میں تاجروں کا اشیاء سستی کرنا )اور اس میں اشیاء کی خریداری کرنا جائز ہے۔البتہ جمعہ جیسے بابرکت دن کو "بلیک "کہنا مناسب نہیں۔اگرچہ اس کی توجیہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ کاروباری لوگ سرخ سیاہی سے نقصان اور سیاہ سیاہی سے نفع لکھتے تھے، تو جس دن یہ تہوار مناکر نفع کمایا جاتا اس کو بلیک ڈے کے نام سے تعبیر کیا گیا۔لیکن ہمارے معاشرے میں بلیک ڈے یا یوم سیاہ سوگ منانے کےلئے بولا جاتا ہے ، لہذا ظاہری اعتبار سے یہ لفظ جمعۃ المبارک کے شایان شان نہیں ۔ اس کے بجائے کوئی اور مناسب لفظ مثلاً وائٹ فرائیڈے،برائٹ فرائیڈے یا گولڈن فرائیڈے وغیرہ کہاجائے۔