متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
حرام و حلال
1
سوال : مفتی صاحب آج کل الٹراساونڈ جو ہوتا ہے ، اس میں حمل والی کے حمل میں بچہ ہے یا بچی ، یہ جاننے کے لئے الٹرا ساونڈ کرایا جائے تو کیا ایسا کرنا جائز ہے ؟
24 اکتوبر، 2024Abdul Qudoos
جواب دہندہ
A
جواب :حاملہ کے پیٹ میں بچہ ہے یا بچی یہ جاننے کے لئے الٹراساونڈ کروانا جائز نہیں ہے ، الٹرا ساونٰڈ کے لئے ستر عورت کا ثاہر کرنا ، اسے دیکھنا اور چھونا یہ سارے امور بھی ہوتے ہیں ، اور یہا ں کوئی وجہ شرعی نہیں کہ اس کی اجازت دی جائے اگر چہ الٹرا ساونڈ کرنے والی کوئی لیڈی ڈاکٹر ہی کیوں نہ ہو، البتہ جب الٹرا ساونڈ کسی طبی ضرورت کی وجہ سے ہو ، ماہر ڈاکٹر کے مشورے سے ہو تو اس کی رعایت ہے لیکن اس میں بھی اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ عورت کسی لیذی ڈاکٹر سے ہی اپنا الٹرا ساونڈ کروائے نیز جتنی ضرورت ہو اتنا ہی ستر عورت ظاہر ہو، اور ساتھ ہی اس بارے میں ڈاکٹر سے خود نہ پوچھا جائے کہ حمل کی جنس کیا ہے ۔ یہ مناسب نہیں ہے ۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب