متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
طہارت کے مساٸل
1
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید کہتا ہے کہ جو جانورحلال ہیں ان کا پیشاب بھی حلال ہے،اگرایسا ہے تو اگر گائے کے پیشاب کی چھینٹے کپڑوں پر پڑ جائیں تو اس صورت میں کپڑوں کا کیا حکم ہے؟اس سے نمازپڑھ سکتے ہیں ؟
17 اکتوبر، 2024Abdul Qudoos
جواب دہندہ
A
الجواب بعون الملک الوھاب
زید کا یہ کہنا کہ جو جانورحلال ہیں،ان کا پیشاب بھی حلال ہے،درست نہیں ،کیونکہ ان کا پیشاب بھی حرام اورنجس ہے،ہاں البتہ ان کا پیشاب نجاست خفیفہ ہے کہ کپڑے کے حصے یا بدن کے جس عضو پرلگے،اگراس کی چوتھائی سے کم ہے،تو معاف ہے،اس سے نماز ہو جائے گی،البتہ اگر پوری چوتھائی پر لگا ہو،تو بغیر دھوئے نماز نہ ہو گی۔
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم