متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
حرام و حلال
1
سوال : مفتی صاحب میرا بینک میں PLSاکاونٹ ہے ، مجھے کسی نے بتایا کہ یہ اکاونٹ کھلوانا جائز نہیں ہے ، کیا یہ درست ہے ، اگر یہ اکاونٹ کھلوانا جائز نہیں تو اس کی وجہ کیا ہے اور اب میں کیا کروں ؟
18 اکتوبر، 2024Abdul Qudoos
جواب دہندہ
A
جواب : PLS اکاونٹ ایک سودی اکاونٹ ہے کیونکہ اس اکاونٹ میں جو رقم رکھوائی جاتی ہے وہ قرض کے حکم میں ہے اور اس اکاونٹ کے ذریعے بینک اپنے کسٹمر کو منافع دے رہا ہوتا ہے ، اور قرض پر مشروط نفع کا حاصل کرنا سود ہے لہذا جس نے آپ سے کہا ہے کہ یہ اکاونٹ کھلوانا جائز نہیں اس نے بالکل درست کہا ہے لہذا آپ اپنے اس اکاونٹ کو کھلوانے کی وجہ سے گنہگار بھی ہوئے ہیں ۔ آپ توبہ بھی لازم ہے اور یہ بھی لازم ہے کہ فورا ہی اپنے اس اکاونٹ کو ختم کریں نیز اس اکاونٹ کی وجہ سے اب تک جو نفع کی رقم ملی ہو اسے شمار کرکے کسی شرعی فقیر کو بغیر ثواب کی نیت کے مالک بنادیں۔ کیونکہ سود کی رقم کو اپنے استعمال میں لانا جائز نہیں ہے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب