متعلقہ موضوعات
طہارت کے مساٸل
1
آشوبِ چشم (آنکھ آئی ہوئی ) ہےجس سے پانی نکلتا رہتا ہےبالخصوص سجدے میں، تو نماز کیسے پڑھیں؟
30 اکتوبر، 2024Wajahat Mansoor
Abdul Qudoos
A
اگر دکھتی آنکھ سے پانی مسلسل نکل رہا ہے اورکسی نماز کے پورے وقت میں اتنا وقت بھی نہیں ملتا کہ وضو کرکے فرض نماز ادا کی جا سکے توایسی صورت میں وہ شرعی معذور ہے، ا س صورت میں ہر نماز کے وقت میں ایک بار ہی وضو کرنا ہوگا اور اس وقت میں آنکھ سے پانی نکلنے سے وضو نہ ٹوٹے گا، البتہ وضو ٹوٹنے کا کوئی اور سبب پایا گیا ، تو وضو ٹوٹ جائے گا۔
اور اگر ایسی صورت نہیں بلکہ نماز کے پورے وقت میں اتنا وقت مل سکتا ہے کہ اس وقت میں وضو کریں اور فرض نماز ادا کر لیں اور اس پورے دورانیے میں اس دکھتی آنکھ سے پانی نہ آئے تو پھر شرعی معذور نہیں یونہی اگر کوئی ایسی ترکیب کر سکتا ہے کہ جس سے پانی اس دورانیے میں آنکھ سے باہر نہ آئے تو وہ ترکیب کرنا فرض ہے مثلاً آنکھ بند کرکے نماز پڑھے توپانی نہ نکلے تو آنکھ بند کرنا ضروری ہوگا اور وہ معذور نہ ہوگا۔