متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
طہارت کے مساٸل
1
جھوٹے پانی کی کتنی اور کون کون سی قسمیں ہیں؟
1 نومبر، 2024Wajahat Mansoor
جواب دہندہ
A
جھوٹے پانی کی چار قسمیں ہیں:
(1) طاہر مطہر ؛ یہ وہ پانی ہے جس میں سے آدمی ، گھوڑے یا ان حیوانات میں سے کسی نے پیا ہو جن کا گوشت کھایا جاتا ہے۔
(2) نجس :- اس کا استعمال جائز نہیں۔ یہ وہ پانی ہے جس میں سے کتے ، خنزیر یا چیڑ پھاڑ کرنے والے درندوں (جیسے چیتا، بھیز یاد غیرہ) میں سے کسی نے پیا ہو ۔
(3 )مکروہ :۔ مطلق پانی کے موجود ہوتے ہوئے اس پانی کا استعمال مکروہ ہے۔ یہ وہ پانی ہے جس میں سے بلی ، آوارہ مرغی ، چیڑ پھاڑ کرنے والے پرندوں ( مثلا شکر ہو، باز ، چیل وغیرہ) یا گھر میں رہنے والے چھوٹے جانور مثلا چوہا وغیرہ میں سے کسی نے پیاہو۔ ( بچھو اس میں شامل نہیں)
(4)مشکوک: جس پانی کے پاک کرنے میں شک ہو۔ یہ وہ پانی ہے جس میں سے خچریا گدھے نے پیا ہو۔