متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
طہارت کے مساٸل
1
کپڑے پر منی لگ جائے تو اسے پاک کس طرح کیا جائے؟
28 اکتوبر، 2024Wajahat Mansoor
جواب دہندہ
A
منی کپڑے میں لگ کر خشک ہو گئی تو فقط مل کر جھاڑنے اور صاف کرنے سے کپڑا پاک ہو جائے گا اگر چہ بعد ملنے کے کچھ اس کا اثر کپڑے میں باقی رہ جائے ،بدن میں اگر منی لگ جائے تو وہ بھی اسی طرح پاک ہو جائے گا ۔
اسی طرح پیشاب کر کے طہارت نہ کی نہ پانی سے نہ ڈھیلے سے اور منی اس جگہ پر گزری جہاں پیشاب لگا ہوا ہے، تو یہ ملنے سے پاک نہ ہوگی بلکہ دھوناضروری ہے،جس کپڑے کو مل کر پاک کر لیا اب اگر وہ پانی سے بھیگ جائے تو نا پاک نہ ہوگا ۔
اگر منی کپڑے میں لگی ہے اور اب تک تر ہے ( بغیر سکھائے پاک کرنا چاہیں) تودھو نےسے پاک ہوگا ( سوکھنے سے قبل ) ملنا کافی نہیں۔ (البتہ فی زمانہ علمائے کرام یہی مشورہ دیتے ہیں کہ منی اگرچے سوکھ جائے ، اس کپڑے کو پانی سے پاک کرلینا چاہیئے ) واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب )