متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
طہارت کے مساٸل
1
شرعی معذور نے مغرب کا وقت ختم ہونے سے پہلے عشا کی نماز کے لئے وضو کیا ، کیا اس وضو سے عشا کی نماز ادا کرسکتا ہے یا مغرب کا وقت ختم ہونے کے بعد دوبارہ وضو کرنا ہوگا؟
30 اکتوبر، 2024Wajahat Mansoor
جواب دہندہ
شرعی معذور کا وضو ، نماز کا وقت ختم ہونے سے ٹوٹ جاتا ہے، لہذا نیا وقت شروع ہونے پر اسے نماز کے لئے دوبارہ وضو کرنا ہوگا۔البتہ اگر ایسا معاملہ ہے کہ جس عذر کے سبب سے وہ معذور ہے، وضو کے دوران اور وضو کے بعد آخر وقت تک وہ سبب نہ پایا جائے، تو اس صورت میں وقت ختم ہونے سے وضو نہیں ٹوٹےگا۔
بہار شریعت میں ہے:”فرض نماز کا وقت جانے سے معذور کا وُضو ٹوٹ جاتا ہےجیسے کسی نے عصر کے وقت وُضو کیا تھاتو آفتاب کے ڈوبتے ہی وُضو جاتارہا۔ وُضو کرتے وقت وہ چیز نہیں پائی گئی جس کے سبب معذور ہے اور وُضو کے بعد بھی نہ پائی گئی یہاں تک کہ باقی پورا وقت نماز کا خالی گیا تو وقت کے جانے سے وُضو نہیں ٹوٹا۔