سوالطہارت کے مساٸل1 جواب

کسی کا آپریشن ہوا اور اسے ڈرین پائپ لگا دیا گیا جس سے خون اور پیشاب مسلسل نکل رہا ہے ، ایسے مریض کے لئے وضو کا کیا حکم ہوگا؟

Wajahat MansoorWajahat Mansoor30 اکتوبر، 2024

جواب دہندہ

A
Abdul Qudoos

اسلامک ڈیسک معاون

·

ڈرین پائپ جس مریض کو لگا ہوا ہو ،چونکہ اس کا خون مسلسل نکلتا رہتا ہے لہٰذا وہ شخص شرعی معذور ہے ۔ اس کے لیے حکم یہ ہے کہ جب نماز کا وقت شروع ہو،تواس وقت وضو کرلے پھر اس وضو سےاس وقت میں جتنی چاہے نمازیں ادا کرے اگر چہ اس دوران خون اورپیشاب کے قطرے نکلتے رہیں وضو کرنے کی حاجت نہیں۔
کسی کا آپریشن ہوا اور اسے ڈرین پائپ… | صرف و نحو سوال جواب