متعلقہ موضوعات
طہارت کے مساٸل
1
موزوں پر مسح کے جائز ہونے کے لیے کون کون سی شرائط ہیں؟
31 اکتوبر، 2024Wajahat Mansoor
Abdul Qudoos
A
موزوں پر مسح کے جائز ہونے کے لیے چند شرائط ہیں :
پاؤں دھو کر موزے پہنے جائیں اگر چہ وضوء مکمل کرنے سے پہلے پہن لے۔
دونوں موزے ٹخنوں کو چھپالیں اس سے زِیادہ ہونے کی ضرورت نہیں اور اگردوایک اُنگل کم ہو جب بھی مسح درست ہے، ایڑی نہ کھلی ہو۔
موزے ایسے ہوں جنہیں پہن کر مسلسل چلا جا سکے لہذا شیشہ ، لکڑی اور لوہے کےموزے جائز نہیں۔
هر موزہ پاؤں کی چھوٹی انگلی کے برابر تین انگلیوں کی مقدار پھٹانہ ہونا۔
موزوں کا بغیر باندھے پاؤں پر ٹھہرے رہنا۔
موزے ایسے ہوں جو جسم تک پانی پہنچنے سے مانع ہوں۔
ہاتھ کی چھوٹی انگلی کے برابر تین انگلیوں کی مقدار پاؤں کے اگلے حصے کا سلامت ہونا۔