عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 4,736 جوابات شدہ سوالات

صرف کے لیے سب سے بہترين کتاب کون سی ہے

مرمم نصاب الصرف قواعد کے لحاظ سے جامع ابواب الصرف گردانوں کے لحاظ سے شذ العرف قواعد کے لحاظ سے تعلیلات خادمیہ تعلیلات اور قواعد کے لحاظ سے بھترین کتاب مراح الارواح صرف کی باریکیوں کو جاننے کے لحاظ سے کمال کتاب خاصیات ابواب الصرف

نحو1 جواب
13 فروری، 2026

نستعین کون صیغہ کون فعل

جمع متکلم فعل مضارع مطلق مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ اجوف واوی باب استفعال ۔۔ اصل میں نستعون تھا قاعدہ لگا واو یا یاء متحرک ماقبل حرف صحیح ساکن ہو تو اس کی حرکت ماقبل کو دینا واجب ہے پھر دوسرا قانون لگا واو ساکن ماقبل مکسور کو یاء سے بدلنا واجب ہے پھر نستعین ہوگیا ۔۔

نحو1 جواب
23 فروری، 2025

سرت کونسا مع تعلیل

واحد مذکر حاضر فعل ماضی مطلق مثبت معروف ثلاثی مجرد اجوف یائی باب ضرب یضرب اصل میں سَیَرْتَ تھا قاعدہ واؤ یا یاء متحرک ماقبل مفتوح کو الف سے بدلنا واجب ہے پھر اجتماع ساکنین کی وجہ سے الف کو گرا دیا سَرْتَ ہوا پھر قاعدہ لگا اجوف کا عین کلمہ اجتماع ساکنین کی وجہ سے گرجائے اور مضارع مکسور العین ہو تو فاء کلمے کو فتحہ دیں گے پھر سِرْتَ ہوا

نحو1 جواب
26 اپریل، 2026