عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 9,024 جوابات شدہ سوالات

وہ پانی جس سے میت کو غسل دیا گیا ہو، اگر کپڑوں پر گر جاۓ توکیا کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں؟ کیا وہ پانی ناپاک ہوتا ہے؟

اگر میت کے جسم پر کویٰ نجاست نہ لگی ہو تو غسل میت کا پانی مستعمل ہوگا اور مستعمل پانی سے اگرچہ سے وضو و غسل جائز نہیں،لیکن یہ پاک ضرور ہوتا ہے، لہذا اگر اس کے چھینٹیں کپڑوں پرپڑ بھی جایٰیں تب بھی پاک ہی رہیں گے۔

1 جواب
4 مئی، 2024

اگر کوئ انتقال کر جائے،تو چالیس دن تک اس کے نام پر کھانا کسی مستحق فرد کو دینا چاہئے ،کیا ایسا کرنا ضروری ہے؟

جی نہیں ! اس طرح کاعمل لازم و ضروری نہیں،اور اسے ضروری سمجھنا بھی جائز نہیں،البتہ ایصال ثواب کی نیت سے کسی کو چالیس دن یا کسی مخصوص دن کھانا کھلانا بالکل جائز ہے۔کیونکہ ایصال ِ ثواب صحیح احادیث اورصحابہ کرام کے عمل سے ثابت ہے۔

1 جواب
6 مئی، 2024

تدفین کے بعد کچھ دیر تک قبر پر ٹہرا جا سکتا ہے اورا س وقت میں کیا کیا جائے۔

تدفین کے بعد قبر کے پاس اتنی دیر تک رکنا کہ جتنی دیر میں ایک اونٹ کو ذبح کر کے اس کا گوشت تقسیم کر دیا جاۓ، یہ مستحب ہے۔ یعنی اس عمل میں جتنا وقت صرف ہوتا ہے، اتنی دیر رکا جائے اور اس وقت میں دعا و استغفار کیا جائے۔

1 جواب
6 مئی، 2024

"کیا امام کے لئے امامت کی نیت کرنا ضروری ہے،اگر ضروری ہے تو کس طرح کرے گااور اگر نیت نہ کی تو اس کی اور مقتدیوں کی نماز ہو جائے گی۔ "

امام کا امامت کی نیت کرنا ضروری نہیں،نیت کئے بغیر بھی اس کی اور مقتدیوں کی بھی نماز درست ہوگی،البتہ نیت نہ کرنے کی وجہ سے امامت کا ثواب حا صل نہ ہوگا۔نیت کے لئے فقط دل میں ارادہ ہونا ضروری ہےکہ میں فلاں نماز کی امامت کر رہاہوں۔

1 جواب
2 مئی، 2024

میں نے ظہر کی نماز ادا کی ،بعد میں دیکھا تو شرٹ پر تصویر بنی ہوئی تھی،تو کیا میری نماز ہو گئی یا مجھے دوبارہ پڑھنی ہوگی؟

اُس شرٹ کو زمین پر رکھ کرکھڑے ہو کر دیکھا جائے،اگر تصویر کے نقوش بالکل واضح نظر اآ رے ہوں ،تب تو نماز مکروہ تحریمی ہوگی،اس نماز کو لوٹانا ہوگااور اگر نقوش واضح نہ ہوں، تو نماز ہو جائے گی۔

1 جواب
3 مئی، 2024

اگر کوئ انتقال کر جائے،تو چالیس دن تک اس کے نام پر کھانا کسی مستحق فرد کو دینا چاہئے ،کیا ایسا کرنا ضروری ہے؟

جی نہیں ! اس طرح کاعمل لازم و ضروری نہیں،اور اسے ضروری سمجھنا بھی جائز نہیں،البتہ ایصال ثواب کی نیت سے کسی کو چالیس دن یا کسی مخصوص دن کھانا کھلانا بالکل جائز ہے۔کہ ایصالِ ثواب احادیث اورصحابہ کرام سے ثابت ہے۔

1 جواب
4 مئی، 2024

ایک شخص کسی رکعت میں سورہ فاتحہ اور سورت پڑھنا بھول گیا،آخری میں تشہد پڑھنے کے بعد اسے یاد آیا ،تو اس نے سجدہ سہو کر لیا،کیا ایسی صورت میں اس شخص کی نماز ہوگئی؟

فرضوں کی پہلی دو رکعتوں میں کم از کم ایک آیت کا پڑھنا فرض اور سورہ فاتحہ اور اس کے ساتھ چھوٹی تین آیات یا ایک بڑی آیت جو چھوٹی تین آیات کے برابر ہو ،پڑھنا واجب ہے ،نیزیہ بھی یاد رکھیں کہ فرض کا تدارک سجدہ سہو سے نہیں ہو سکتا،لمذکورہ صورت میں اس شخص نے ایک آیت تک تلاوت نہ کی ،لہذا اس کی نماز درست ادا نہ ہوئی،اگرچہ سے اس نے سجدہ سہو کر لیا تھا،اُس پر لازم ہے کہ اس نماز کو قضا کی نیت کے ساتھ ادا کرے

1 جواب
30 اپریل، 2024

میں پیروں سے معذور ہوں ،کیا مجھ پر نماز جماعت کے ساتھ پڑھنا لازم ہے،مسجد جانے میں کافی تکلیف ہوتی ہے،بسا اوقات کوئی لے جانے والا بھی نہیں ہوتا۔

جماعت کے لازم ہونے کے لئے قادر ہونا بھی شرط ہے،یعنی کسی شخص کو کوئ ایسا عذر لاحق ہو جس کی وجہ سے جماعت میں حاضر نہ ہو سکتا ہو،تو اس پر جماعت واجب نہ ہوگی،لہذا مذکورہ صورت میں سائل پر بھی جماعت واجب نہیں،اگرچہ کوئی ساتھ لیجانے والا موجود ہو۔

1 جواب
2 مئی، 2024

کیا قضا روزے کی نیت اذان فجر کے بعد یا اس کے دوران کر سکتے ہیں؟

قضا روزے کی نیت رات میں یا طلوع فجر سے پہلے پہلے کرنا ضروری ہے، طلوع فجر کے بعد قضا روزے کی نیت نہیں ہو سکتی،اس صورت میں قضا روزہ تو نہیں ہوگا لیکن یہ نفلی روزہ شمارکیا جائے گا،لہٰذا اس روزے کو بھی پورا کرنا لازم ہوگا۔

1 جواب
3 مئی، 2024

کوئی شخص نماز شروع کرنے کے بعد بھولے سے التحیات پڑھنا شروع کر دے،تو اس کی نماز ہو جائے گی یا نہیں؟

نماز شروع کرنے کے بعد ابتداء اللہ کی تعریف و ثنا کرنا یہ سنت ہے،نیز سبحانک اللہم اور التحیات دوںوں میں اللہ کی ثنا ہے،لہذا ثنا کی جگہ التحیات پڑھ لی تو کوئی حرج نہیں ،نمازدرست ہوگی۔البتہ اس کی عادت نہ بنائی جائے،کہ سنت سبحانک اللھم پڑھنا ہی ہے۔

1 جواب
3 مئی، 2024

"پہلی رکعت میں سورہ اخلاص پڑھی تو کیا دوسری رکعت میں سورہ کوثر پڑھ سکتے ہیں؟ "

نماز ہو یا نماز کے علاوہ قرآن پڑھا جائے ،جان بوجھ کرالٹا قرآن پڑھنا یعنی جو سورت یا آیت بعد میں ہے اسے پہلے پڑھنا اور جو پہلے ہے اسے بعد میں پڑھنا مکروہ تحریمی ہے،البتہ اس عمل سے نماز میں کوئی خلل نہ ہوگا،نماز درست ہوگی۔اور اگر بھولے سے ہو تو مکروہ بھی نہیں۔

1 جواب
2 مئی، 2024

"اگر کوئی شخص مغرب کی نماز میں بھول کرچوتھی رکعت کے لئے کھڑا ہو جائے، تو کیا کیا جائے۔ "

اگر چوتھی رکعت کے سجدہ سے پہلے یاد آجائے، تودوبارہ بیٹھ جائیں، پھر سجدہ سہو کر کے نماز مکمل کر لیں اور اگر چوتھی کا سجدہ کر لیا تھا، تو دیکھا جائےگا کہ تیسری رکعت میں قعدہ کیا تھا یا نہیں،اگر نہیں کیا تو نماز فاسد ہو گئی اور اگر قعدہ کر کےٓہ کھڑے ہوئے تھے، تو اب پانچوی رکعت بھی ملائیں اور آخر میں سجدہ سہو کریں، اس صورت میں تین فرض ہو گئےاور دو سنت۔

1 جواب
3 مئی، 2024

نماز کے سنن و نوافل گھر میں پڑھے جا سکتے ہیں یا مسجد میں پڑھے جائیں۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل مبارک یہی تھا، کہ آپ سنن و نوافل گھر میں ہی ادا فرماتے تھے، لہذا اگر کوئی گھر میں ادا کرتا ہے، تو کوئی حرج نہیں، البتہ ہمارے زمانے میں سنن و نوافل مسجد میں ادا کرنے کا معمول ہے، لہذا اب بہتر یہی ہےکہ مسجد میں ادا کئے جائیں۔

1 جواب
3 مئی، 2024

ہم نے سن رکھا ہے کہ میت کے لواحقین کے رونے سے میت کو عذاب ہوتا ہے؟ کیا یہ درست ہے؟

میت پر چلا کر رونا گریہ و زاری کرنا حرام ہے کیونکہ حدیث مبارکہ کے مطابق اس سے میت کو تکلیف پہنچتی ہے،جو کہ اس کے لئے عذاب ہے،البتہ محبت اور رحم کی وجہ سے رونا آئے اوروہ بغیر چیخ و پکار کے ہو تو ،اس میں حرج نہیں۔

1 جواب
6 مئی، 2024