عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 9,024 جوابات شدہ سوالات

اکثر لبرلز کی طرف سے یہ اعتراض سننے کو ملتا ہے کہ مولویوں کو جدید علوم خاص کر ٹیکنالوجی کے بارے میں کچھ نہیں معلوم۔ یہ لوگ دنیاوی معاملات میں بالکل کورے اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہوتے ہیں۔ایسے لوگوں کو کیا جواب دینا چاہیئے؟

یہ اعتراض عموما وہی لوگ کرتے ہیں، جو خود مولویوں سے جان چھڑا کر، دنیاوی علم حاصل کرنے کے بعد بھی ترقی نہیں کرسکتے اور اس کا ذمہ دار مولویوں اور علماء کو ٹھہراتے ہیں۔چلیں بالفرض قبول کرلیتے ہیں کہ مولویوں کوجدید علوم کا کچھ بھی معلوم نہیں، تو اس سے یہ کہاں لازم آتا ہے کہ لبرل بھی چاند پر نہ جاسکے؟ چلیں مان لیا مولوی نے ترقی کرنے کے خلاف سخت حرام ہونے کا فتوی دے دیا ہے اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ترقی کو کفر و حرام قرار دے دیا ہے۔ لیکن لبرل تو لبرل ہے، وہ کسی کا پابند ہی نہیں، جب وہ دیگر معاملات میں مولوی کے فتوے کو نہیں مانتا،تو ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والے فتوی کو کیوں مان کر ترقی سے پیچھے ہٹ رہا ہے؟۔۔۔ اگر ان سوالات کے جوابات تلاش کرنے کی کوشش کریں،تو معلوم ہوجائے گا کہ علماء اور مولویوں کے خلاف یہ باتیں، در حقیقت ان کی قلبی بھڑاس ہے، کیونکہ یہ دیسی لبرلز دنیا جہاں کے علوم کے پیچھے پڑنے کی ترغیب کے باوجود، ایک عرصہ تک خود چاند پر جا نہیں سکے اور اپنی اس شکست کو تسلیم کرنے سے خوفزدہ ہیں۔ لہذا الزام علماء اور مولویوں کے فتووں کودیتے ہیں۔جس سے خود بھی دین سے دور ہوتے ہیں اور دوسروں کو بھی کرتے ہیں۔چنانچہ ایک مثبت فکر رکھنے والے کو ان کی طرف سے ہونے والے اعتراضات سے فکر مند نہیں ہونا چاہیئے۔

عقائد1 جواب
7 مئی، 2024

ایک شخص اپنی نماز با جماعت ادا کر چکا ہے،اب وہ دوسری جماعت کے ساتھ شامل ہو کر اپنی قضا ادا کر سکتاہے؟

ادا نماز پڑھنے والے امام کے پیچھے ،قضا نماز پڑھناد رست نہیں،کیونکہ اقتداء کی شرائط میں سے ہے کہ امام و مقتدی کی نماز ایک ہو،یعنی امام فرض پڑھ رہے ہیں تو مقتدی بھی فرض پڑھے،یونہی امام اگر موجودہ وقت کی پڑھ رہے ہیں ،توا ن کے پیچھے موجودہ وقت کی تو ہو سکتی ہے،قضا کی نہیں۔

1 جواب
6 مئی، 2024

کیا نابالغ یا بالغ پاگل کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟

زکوٰۃ کی ادائیگی کے لئے مستحقِ زکوٰۃ کو مالک بناناضروری ہے لہذا اگر نابالغ ملکیت و قبضے کو سمجھتا ہے اور وہ خود اور اس کے والد مستحقِ زکوۃ ہوں،تواسے ڈائریکٹ زکوۃ دے سکتے ہیں ۔البتہ جو نابالغ ناسمجھ ہے،قبضہ کرنا نہیں جانتا ،اسے اور پاگل کوڈائریکٹ زکوۃ نہیں دے سکتے۔اور اگر انہی کو دینی ہو تو پھر خود ان کے قبضے میں نہ دیں بلکہ ان کی طرف سے ان کا والد، وصی یا جس کی نگرانی میں یہ ہوں،وہ قبضہ کرلیں ،تو زکوۃ ادا ہو جائے گی۔

1 جواب
7 مئی، 2024

"جس صفحے کے پورے یا اکثر حصے پر فقط قرآنی آیت یا اُس کا ترجمہ ہی لکھا ہو، اور کچھ نہ لکھا ہو۔ کیا خواتین ناپاکی کی حالت میں ایسے صفحے کو سائیڈ سے چھو سکتی ہیں؟"

مردو خاتون کا باپاکی کی حالت میں ایسے صفحے کوبلا حائل چھونا، ناجائز و حرام ہے ۔ اسی طرح بے وضو شخص، اعضائے وضو سے کوئی عضو ایسے صفحے سے مس نہیں کر سکتا کیونکہ وہ صفحہ مصحف کے حکم میں ہے ۔

1 جواب
8 مئی، 2024

کسی کے پاس ایک تولہ سونا ہے اور ساتھ 50000 رقم ہے لیکن یہ رقم کسی نے قرض لی ہوئی ہے جو 5 سال سے نہیں لوٹا رہا۔ کیا زکوٰۃ لازم ہوگی؟

مقروض اگر اس قرض کا اقرار کرتا ہے لیکن کسی بنا پر نہیں لوٹا پا رہا تو قرض دینے والے پر زکوٰۃ لازم ہوگی کیونکہ ایک تولہ سونااوریہ رقم ملا کر زکوٗۃ کا نصاب (یعنی ساڑے باون تولہ چاندی)مکمل ہو رہا ہے۔ البتہ اس 50000 پر زکوۃ دینے میں یہ اختیار ہے کہ جب اس رقم میں سے نصاب کا پانچواں حصہ مل جائے تو زکوٗۃ ادا کردی جائے،لیکن فوراً دے دینا بہتر ہے۔

1 جواب
7 مئی، 2024

اگر قربانی واجب ہوجاۓ اور نقد رقم موجود نہ ہو تو ایسی صورت میں کیا کریں؟ کیا اس سال قربانی چھوڑ سکتے ہیں؟ قربانی نہ کرنے کی صورت میں کفارہ کیا ہوگا؟

ایام قربانی میں نقد رقم نہ ہونے کی صورت میں کسی چیز کو بیچ کر یا قرض لے کر قربانی کرنا ہوگی ۔ قربانی واجب ہونے کی صورت اسے ترک کرنانا جائز وگناہ ہے۔ قربانی ادا نہ کرنے کی صورت میں ایک زندہ بکری یا اس کی قیمت شرعی فقیر (مستحق زکاۃ) کو صدقہ کرنا ہوگی۔ جانور صدقہ کرنے کی صورت میں اس جانور میں قربانی کی تمام شرائط کا پایا جانا ضروری ہے۔

1 جواب
7 مئی، 2024

بہن کو پیسوں کی ضرورت ہے لیکن وہ صاحب نصاب ہے اور اس کے بھائی کے پاس زکوۃ کی ہی رقم ہے جسے وہ اپنی بہن کو دے سکتا ہے تو کیا وہ یہ رقم اپنے بہنوئی کو دے سکتا ہے ؟

بہنوئی اگر مستحقِ زکوۃ ہے یعنی اس کی ملکیت میں حاجت اصلیہ اورقرض سے زائدساڑھے باون تولہ چاندی یااس کی قیمت کےبرابرکسی قسم کا مال نہیں اور وہ سید یا ہاشمی بھی نہیں تو اسے زکوۃ دے سکتے ہیں۔

1 جواب
7 مئی، 2024

اگر کسی آدمی کو چھوٹا پیشاب کرنے کے بعد اچھی طرح استنجا اور وضو کرنے کہ بعد پھر قطرے آئیں تو پھر وہ کیسے نماز پڑھے؟ کیا کپڑے چینج کر کے دوبارہ وضوکرے؟

آپ نے تفصیل ذکرنہیں کی کہ آیاقطرے مسلسل آتے رہتے ہیں یاپیشاب کے کچھ وقفے کے بعد آکربندہوجاتے ہیں۔اگرقطرے اتنے تسلسل سے آتے ہیں کہ ایک فرض نمازبھی اس کے بغیرادانہیں کرسکتے تو اس صورت میں معذورکہلائیں گے اورہرفرض نمازکے وقت وضوکرکے اس سے فرض ،سنت اورنوافل اداکریں،اگرکوئی اوروضوتوڑنے والی چیزپیش نہ آئے،تو نماز کے وقت تک وضو برقرار رہے گا،وقت ختم ہوتے ہی طہارت ختم ہو جائے گی۔اوراگرپیشاب کے بعد وقتی طورپرقطرے خارج ہوتے ہیں بعدمیں بندہوجاتے ہیں اس صورت میں نمازسے کافی دیرپہلے فارغ ہوجایاکریں اورجب قطرے بندہوجائیں پھرکپڑے بدل کر،یاکوئی زائدکپڑالنگی وغیرہ یاٹشواستعمال کریں اوراسے نماز سے پہلے تبدیل کرکے نمازاداکرلیاکریں۔

1 جواب
8 مئی، 2024

کیا برے مناظردیکھنے یا خیالات آنے سے بھی غسل فرض ہوجاتا ہے ؟

فحش وعریانیت پر مشتمل مناظر دیکھنا اگرچہ سخت ناجائز و حرام ہے،البتہ فقط ان مناظر کے دیکھنے یا خیالات کے آجانے سے غسل لازم نہیں ہوتا،ہاں!اگر ان مناظر یا خیالات کی بنا پر جسم سے شہوت کے ساتھ مادہ (Semen)نکلا ،تو غسل لازم ہوگا۔

1 جواب
8 مئی، 2024

کیا کسی شرعی فقیر کو اتنی زکوۃکی رقم دے سکتے ہیں جس سے وہ خود صاحب نصاب بن جائے؟

بطور زکوۃ شرعی فقیر کو اتنی رقم دینا مکروہ ہے،جس سے وہ خود صاحب ِ نصاب بن جائے، البتہ اگراس کو کوئی حاجت لاحق ہےیا اس پر قرض ہے اورزکوۃ دینے والا جانتا ہے کہ اس حاجت کے پورا کرنے یاقرض کی ادائیگی کے بعد اس کے پاس کچھ مال نہ بچے گایا نصاب سے کم بچے گا ،تو نصاب کے برابریا زیادہ دینابغیر کسی کراہت کہ جائز ہے۔

1 جواب
9 مئی، 2024

گوشت بیچنے والا جو جانور ذبح کرتا ہے،کیا اس میں سے کسی ایک حصے کو عقیقے کے طور پر لے سکتے ہیں؟کیا اس طرح عقیقہ کرنا درست ہے؟

عقیقہ کرنے کا یہ طریقہ درست نہیں کیونکہ جانور میں قربانی یا عقیقہ درست ہونے کے لئے ضروری ہے،کہ جتنے بھی افراد اس جانور میں شریک ہوں ،اُن سب کا مقصد محض اللہ کا قرب حاصل کرنا ہو تبھی قربانی یا عقیقہ درست ہوگا ورنہ نہیں۔ یمذکورہ صورت میں ایک حصہ تو اللہ کا قرب حاصل کرنے کے لئے ہے،لیکن باقی حصص کو بچنے کا ارادہ ہے،لہذا اس طرح عقیقہ درست نہیں۔

1 جواب
8 مئی، 2024

کیا والدین کا عقیقیہ کر سکتے ہیں؟

والدین حیات ہوں توان کا عقیقہ کر سکتے ہیں اس حوالے سے وقت یا عمر کی کوئ قید نہیں، لیکن عقیقے کے جانور کاوالدین کی ملک ہونا ضروری ہے ،نیز اگر ابھی تک جانور نہیں لیا ،تو والدین سے اجازت لیں کہ کیا ان کی طرف سے جانور لے کر ان کا عقیقہ کر دیں ،اگر وہ اجازت دیں ،تو ان کی طرف سے جانور خرید کر عقییقے کی نیت سے ذبح کر دیں اور اگر جانور پہلے لے چکے ہیں ،تو اب والدین یا ان کی جانب سے ان کا نائب اس جانور پر قبضہ کر لیں ،یعنی صرف کچھ دیر کے لئے اس کی رسی اپنے ہاتھ میں پکڑ لیں ،پھر عقیقے کی نیت سے اسے ذبح کر دیا جائے ۔

1 جواب
9 مئی، 2024

جمعے کا خطبہ عربی زبان میں ہی دینا ضروری ہے یا کسی بھی زبان میں دیا جا سکتا ہے؟اگرکسی دوسری زبان میں دیا جائے،تو جمعہ ہوجائے گا۔

جمعے کا خطبہ عربی زبان میں ہی دیا جائے،کہ یہی سنت متوارثہ ہے یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ،صحابہ ،اور اسلاف سے چلا آرہا ہے،عربی کے علاوہ دوسری زبان میں خطبہ دینا مکروہ ہے،البتہ جمعہ ہوجائے گا۔

1 جواب
9 مئی، 2024

عقیقہ کرتے ہوئے بڑے جانور میں کسی ایسے شخص کو شریک کیا،جس کی نیت فقط گوشت حاصل کرنا ہو،تو کیا عقیقہ ہوجائے گا؟

قربانی کے جانور میں ایک سے زیادہ افراد شریک ہوں،تو ہر شخص کی نیت، حصولِ ثواب اور عبادت کی ادائیگی کی ہونی چاہیئے۔ اگر کسی ایک کا ارادہ بھی دنیاوی فائدہ حاصل کرنے کا ہو، تو تمام کی قربانی ضائع ہوجائے گی۔ کیونکہ اس مقام پر شریعت نے تمام شرکاء کو ایک عمل، یعنی جانور کو ذبح یا نحر کرنے میں جمع فرمادیا ہے۔ لہذا ایک کی خراب نیت، دوسرے کی قربانی ضائع کرنے کا سبب بن جائے گی۔ چنانچہ اگر کسی کے بارے میں معلوم ہوجائے کہ اس کا ارادہ ثواب حاصل کرنے کا نہیں،تو اسے قربانی کے جانور میں شریک نہ کیا جائے۔

1 جواب
8 مئی، 2024

ایک سید صاحب مالی طور پر مشکلات کا شکار ہیں ،کیازکوۃ کی رقم حیلے کے ذریعے انہیں د ی جا سکتی ہے؟

کوشش یہی کریں ،کہ بالکل پاک و صاف مال کے ذریعے سید صاحب کی مدد کی جائے،البتہ اگراسباب موجود نہ ہوں اور سید صاحب واقعتاً مستحق ہوں،تو زکوۃ کی رقم شرعی حیلے کے ذریعے دی جا سکتی ہے۔

1 جواب
9 مئی، 2024

اگر کسی شخص نے سحری کھا لی لیکن زبان سے نیت کرنا بھول گیااور دل میں بھی نیت حاضر نہ تھی تو روزہ ہو جائے گا یا نہیں؟

سحری کھانا نیتِ روزہ کے قائم مقام ہے یعنی اگر کسی شخص سے پوچھا جائے کہ تم یہ کیوں کھا رہے ہو تو وہ فوراً جواب دے گا، کل کے روزے کے لیے، لہذا روزہ ہو جائے گا۔ہاں اگر سحری کھانے کے ساتھ ہی روزہ نہ رکھنے کی وضاحت کر دے ،تو اب سحری کھانے کو روزے کی نیت شمار نہیں کیا جائے گا۔

1 جواب
15 مئی، 2024

صاحب ِ نصاب شخص نے اپنی قربانی کے لیے ایک بکرا خریدا اور پھر اس میں عیب آگیا، تو اس کے لیے کیا حکم ہوگا؟

اگر یہ عیب قربانی کے وقت سے پہلے پیدا ہوا،تولازم ہے کہ دوسرا جانورخرید کر،اس کی قربانی کرے۔اس عیب دار جانور کی قربانی جائز نہیں۔نیز جو دوسرا جانور خرید رہا ہے،اس کی قیمت پچھلے جانور کے برابر یا زیادہ ہونی چاہیئے۔ اگر کم ہو،تو دونوں قیمتوں کے درمیان،جو فرق ہے،اسے صدقہ کرے۔

1 جواب
15 مئی، 2024

کیا گائے اور اونٹ کے سات حصوں کا کوئی تصورقرآن و حدیث سے ملتا ہے؟

بڑے جانوروں میں سات حصوں کی موجودگی پر استدلال کے لیے مختلف احادیث موجود ہیں۔جیساکہ مسلم شریف میں ہے، عن جابر بن عبد الله، قال: نحرنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم عام الحديبية البدنة عن سبعة، والبقرة عن سبعة'' ترجمہ:حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نے حدیبیہ کے سال رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک اونٹ سات افراد کی طرف سے نحر کیا تھا اور گائے کو سات افراد کی طرف سے( ذبح کیا تھا)۔(الصحیح للمسلم:1318)

1 جواب
15 مئی، 2024

کسی نے اگر قربانی کی نیت سے لۓ ہوۓ جانور کا دودھ پی لیا تو اس شخص کے لۓ حکم شرع کیا ہوگا ؟

ذبح سے پہلے قربانی کے جانور سے کسی بھی طرح کا نفع حاصل کرنا ممنوع ہے کیونکہ قربانی کے جانور کا ہر ایک جزءاللہ کی رضا کے حصول کے لۓ مقرر ہوجاتا ہے ،نیز قربانی کے جانور کا دودھ دھونا اس سے منفعت حاصل کرنا ہی ہے ، لہذا اس شخص کو چاہیئے کہ اس عمل پر اللہ کی بارگاہ میں سچے دل سے توبہ کرے اور جتنا دودھ اُس نے استعمال کیا ہے ، حساب لگاکر اتنا دودھ یا پھر اُس دودھ کی جو رقم بنتی ہے، اتنی رقم کسی بھی شرعی فقیر مستحقِ زکوٰۃ کو بطور صدقہ ادا کرے۔

1 جواب
13 مئی، 2024

جو رقم کسی کو قرض میں دی ہو ،کیا اس پر زکوۃ ہوگی ؟

جسے قرض دیا گیا اگر وہ اس کا اقرار کرتا ہو،تو اس قرض کی رقم پر بھی زکوۃ لازم ہوگی اور بہتر یہی ہے کہ سال مکمل ہونے پر اس رقم کو بھی نصاب میں شامل کر کے زکوۃ ادا کر دی جائے،البتہ یہ بھی اختیار ہے کہ اس رقم میں سے جب نصاب کا پانچواں حصہ مل جائے ،تو اس پر ڈھائی فیصد ادا کر دی جائے۔

1 جواب
9 مئی، 2024

ایصال ثواب کی محفل مثلا سوئم یا چالیسویں کے لئے جانور ذبح کیا جائے ،تو کیا اس میں عقیقہ کر سکتے ہیں یا نہیں ؟ رہنمائ فرمائیں۔

ایصال ثواب کی محفل یا دیگر کسی دعوت کے موقع پر عقیقے کی نیت سے جانور ذبح کر دیا جائے ،تو شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں،نیز اس جانور کا گوشت کھانا بھی جائز ہوگا۔

1 جواب
9 مئی، 2024

سابقہ سال قربانی نہ کرنے کی صورت میں ،اب ااگر بکری کی رقم صدقہ کرنا چاہتے ہیں ،تو بکری کی قیمت میں کس وقت کا اعتبار ہوگا؟

جس سال کی قربانی کے بدلے بکری کی قیمت صدقہ کرنی ہو،اُس سال تیسرے دن قربانی فوت ہونے کے وقت جو قیمت ہوگی اسکا اعتبار کرتے ہوئے،بکری کی قیمت صدقہ کرنا لازم ہوگی،جس وقت صدقہ کر رہے ہیں ،اس وقت کی قیمت کا اعتبار نہیں کیا جائے گا۔

1 جواب
9 مئی، 2024

میں نوکری پیشہ ہوں، میرے پاس 7.3تولہ سونا،12تولہ چاندی،70ہزار مالیت کے پرائز بانڈ ہیں، ان کے علاوہ اور کوئی چیز موجود نہیں، مجھ پر قرض بھی ہے، کرائے کے مکان میں رہتا ہوں ، اس صورت حال کے مطابق مجھ پر زکوٰۃ لازم ہو گی یا نہیں؟

پوچھی گئی صورت میں قرض نکالنے کے بعداگر 52.5تولہ چاندی کی مالیت کے برابر مالِ بچتا ہے تو اس مال کی زکوۃ ادا کرنا لازم ہوگا، کرائے کا مکان ہونا اورنوکری پیشہ ہونا زکوۃ لازم ہونےمیں رکاوٹ نہیں ہے۔ اگر آپ کے پاس کیش نہ ہو، تو مالِ زکوٰۃ میں سے کچھ بیچ کر زکوۃ ادا کر یں، اس وجہ سے سال گزرنے کے بعد تاخیر کرنا بھی جائز نہیں ۔

1 جواب
16 مئی، 2024

ایک شخص کی بچوں کے ریڈی میٹ کپڑوں کی دوکان ہے، اس کو اپنے پڑوسی دوکاندار کی دکان پر سے گھر کا فرنیچر خریدنا تھا،تو کچھ بچوں کے سوٹ اسے دے کرفرنیچر خرید لیا، وفرنیچر گھر میں استعمال ہورہا ہے، کیا سال گزرنے پر اس پر زکوٰۃ لازم ہوگی؟

کھر میں استعمال ہونے والے فرنیچر پر زکوۃ لازم نہیں۔

1 جواب
16 مئی، 2024

کوئی شخص نماز شروع کرنے کے بعد بھولے سے التحیات پڑھنا شروع کر دے،تو اس کی نماز ہو جائے گی یا نہیں؟

نماز شروع کرنے کے بعد ابتداء اللہ کی تعریف و ثنا سے کرنا یہ سنت ہے،نیز سبحانک اللہم اور التحیات دوںوں میں اللہ کی ثنا ہے،لہذا ثنا کی جگہ التحیات پڑھ لی تو کوئی حرج نہیں ،نمازدرست ہوگی۔البتہ اس کی عادت نہ بنائی جائے،کہ سنت سبحانک اللھم پڑھنا ہی ہے۔

1 جواب
9 مئی، 2024

عقیقہ کس لئے کیا جاتا ہے اورکیا اسے کرنا ضروری ہے اور کیا بالغ ہونے کے بعد عقیقہ کر سکتے ہیں؟

عقیقہ اللہ رب العزت کی عطا کردہ بچےکی نعمت کے شکرانے کے طور پر ادا کیا جاتا ہے ۔ عقیقہ کرنا مستحب یعنی ثواب والا عمل ہے۔ اسکا نہ کرنے والا گناہ گار نہیں ہوگا۔ بچے کی پیدائش کے ساتویں دن عقیقہ کرنا افضل ہے اور اگر نہ کر سکیں تو عمر کے کسی بھی حصے میں کیا جاسکتا ہے، سنت ادا ہو جاۓ گی۔

1 جواب
9 مئی، 2024

کیا اس طرح بیٹھنا جائز کہ ادھا جسم دھوپ میں ہو اور ادھا سائے میں؟

" اس طرح بیٹھنا کہ بدن کا کچھ حصہ دھوپ میں اور کچھ حصہ سائے میں ہو، مکروہِ تنزیہی ہے۔ حدیث پاک میں اس سے منع کیا گیاہے کیونکہ یہ طبی اعتبار سے نقصان دہ ہے۔ اس لئے اگر کوئی شخص اس طرح بیٹھا ہو تو اس کے لئے مستحب ہے کہ وہ اٹھ کر یا تو مکمل دھوپ میں بیٹھ جائے یا مکمل سائے میں بیٹھ جائے۔"

1 جواب
8 مئی، 2024

"پیپرز کے لئے چند آیات اور سورتیں یاد کی تھیں۔ امتحانات کے بعد ان سورتوں کو بھول گیا ہوں۔ کیا ان کو یاد رکھنا ضروری ہے؟"

جس حدیث مبارکہ میں قرآن بھول جانے کی وعید بیان کی گئ ہے،اس میں ایک سورت اور ایک آیت کا ذکر ہے،جیساکہ ترمذی شریف میں ہے، میری اُمّت کے گناہ میرے حُضُور پیش کیے گئے تو میں نے اِس سے بڑا گناہ نہیں دیکھا کہ آدمی کو قرآن کی ایک سُورت یا آیت یاد ہو اورپھر وہ اُسے بُھلا دے۔ (جلد: 4۔رقم الحدیث: 2916) "لہذا امتحانات میں کچھ آیات یاد کیں ،تو انہیں ہمیشہ یاد رکھنا لازم ہے،اس کے لئے انہیں بار بار دھراتے رہیں۔

1 جواب
9 مئی، 2024

"کیا چھپکلی کو مارنا ثواب کا کام ہے؟ شریعت مطہرہ کا کیا حکم ہے اس بارے میں؟"

"چھپکلی کو مارنا بالکل جائز ہے بالکہ اس کو مارنا اجر وثواب کا باعث ہے۔ حدیث مبارکہ میں ہے کہ چھپلکی کو پہلے وار میں مارنے پر سو نیکیاں ہیں دوسرے وار میں مارنے پر اس سے کم اور تیسرے وار میں مارنے پر اس سے کم نیکیاں ہیں۔"

حظر و اباحت1 جواب
8 مئی، 2024

"کیا اس طرح کی کوئی حدیث موجود ہے کہ سخی کا کھانا دوا ہے اور بخیل کا کھانا بیماری ہے" ،اگر ہے تو اس کا مطلب کیا ہوگا؟

جی ہاں ! یہ حدیث مبارکہ موجود ہے اور شارحینِ حدیث نے اس کی شرح میں فرمایا ہے کہ سخی چونکہ مہمانوں کو فراخ دلی اور خوش دلی سے کھلاتا پلاتا ہے ،اس کا کھانا دوا ہے ، جبکہ بخیل مہمانوں کو کھلاتا بھی ہے تو تنگ دل ہوکر کھلاتا ہے اس لئے اس کا کھانا بیماری ہے۔

حظر و اباحت1 جواب
8 مئی، 2024

شریعت کے نزدیک شاعری کا کیا حکم ہے؟ قرآن و حدیث میں بیان کردہ مذمت کس شاعری کے لیے ہے؟

وہ اشعار جن میں اللہ تعالی کی حمد ،اس کے حبیب کریم ﷺ کی تعریف،صحابہ و اولیاء اللہ کی شان بیان کی گئی ہو یا وہ اشعار جس سے ملک کی محبت پیدا ہو یا کسی اچھے کام کی ترغیب دی گئی ہو،ان کے کہنے اور سننے میں کوئی حرج نہیں۔ اس کے برعکس ایسے اشعار جس میں دینی شعائر میں سے کسی بھی چیز کا مزاق بنایا گیا ہو،ان کا لکھنا،جانتے ہوئے پڑھنا یا سن کر اس پر راضی رہنا ،یہ سب کفر ہے۔نیز اگر اشعار میں کفریات تو نہیں،لیکن کسی بے حیائی یا بے فائدہ کام کی ترغیب دی گئی ہویا کسی خاص خاتون کی حسن کا ذکر ہو یا انہیں سن کر شہوت بڑھتی ہو ،تو ایسے اشعار کا کہنا و سننا جائز نہیں اور قرآن و حدیث میں انہی اشعار و شعراء کی مذمت بیان کی گئی ہے۔

حظر و اباحت1 جواب
8 مئی، 2024

"ایک حدیث شریف ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے مجھے دیکھا اس نے خد اکو دیکھا اس حدیث کا مطلب بیان فرمادیں ۔"

یہ حدیث مبارکہ مشکوۃ المصابیح جلد 2 صفحہ 1297پر موجودہے،مَنْ رَآنِي فَقَدْ رَأَى الْحَقَّ،یعنی جس نے مجھے دیکھا ،اس نے حق دیکھا ،اس حدیث میں حق کا لفظ ہے "خدا یا اللہ " کا نہیں۔ "لفظ حق کے شارحین حدیث نے دو معنی بیان فرمائے ہیں : (1)ایک تو یہ کہ جس نے مجھے دیکھا اس نے حق دیکھا یعنی حقیقت میں مجھے ہی دیکھا کہ شیطان میری شکل میں نہیں آسکتا۔ (2)دوسرا معنی یہ بیان کیا گیا کہ جس نےمجھے دیکھا اس نے حق تعالی کو دیکھا ،یعنی حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم ذات الہی کی تجلیات اور کمالات کا آئینہ ہیں ،خدا تعالی کی ذات کا مظہر اور اس کی قدرتوں کا شاہکار ہیں۔"

قرآن و حدیث 1 جواب
8 مئی، 2024

کیا ایسی کوئی حدیث ہے جس میں مومن کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ قرار دیا گیا ہو؟

جی بالکل یہ حدیث مبارکہ موجود ہے،سنن ترمذی جلد 4 ، صفحہ نمبر 640 ہے۔ کہ قبر جنت کےباغات میں سے ایک باغ ہے یا جہنم کے گڑھوں میں سے ایک گڑھا۔ اس کے تحت شارحین نے فرمایا کہ قبر اہل ایمان کے لئے باغ ہے،اور کافر اور فاجروں کے لئے جہنم کا گڑھا ۔"

قرآن و حدیث 1 جواب
8 مئی، 2024

"میں نے ایک حدیث ِپاک پڑھی تھی جس کا مفہوم یہ ہے :”وہ شخص مومن نہیں ہوسکتا جس کے پڑوسی بھوکے سوئیں اور وہ پیٹ بھر کر کھانا کھا کر سوئے“ کیا ایسی کوئی حدیث ہے؟"

جی یہ حدیث مبارکہ ہے۔ اسی لئے شریعت مطہرہ میں ایسے شخص کے ایمان کو ناقص قرار دیا گیا ہے جو خود پیٹ بھر کر سوجائے اور اس کا پڑوسی بھوکا ہو۔

قرآن و حدیث 1 جواب
8 مئی، 2024

قرآن کریم کی سورۂ نساء آیت نمبر 119 میں ہے :’’وَّ لَاُضِلَّنَّهُمْ وَ لَاُمَنِّیَنَّهُمْ وَ لَاٰمُرَنَّهُمْ فَلَیُبَتِّكُنَّ اٰذَانَ الْاَنْعَامِ ‘‘ترجمہ: اور میں ضرور انہیں گمراہ کروں گا اور انہیں امیدیں دلاؤں گا اور میں انہیں ضرور حکم دوں گا تو یہ ضرور جانوروں کے کان چیریں گے۔یہاں کان چیرنے سے کیا مراد ہے؟

کفار اپنے بعض جانوروں کو بتوں کے نام پر مخصوص کرتے تھے اور نشانی کے طور پر ان کے کان چیر دیتے تھے،چونکہ ان کا یہ عمل بتوں کے لئے تھا،اس لئے اسے شیطان کا عمل کہا گیا اور اس کی مذمت بیان کی گئی۔

قرآن و حدیث 1 جواب
8 مئی، 2024

نحو میں عبور کیسے حاصل کریں ؟

"🌹فنِ نحو میں مضبوطی کا آسان حل🌹" "✍️ ابو المتبسِّم ایاز" 👈 اِس فن پہ تو کتبِ کثیرہ تحریر کی گئی ہیں۔ اور وقت کے بدلنے کے ساتھ ساتھ مزید کتب بھی لکھی جارہی ہیں۔ 👈 لیکن اِس فن میں مضبوطی حاصل کرنے کا ایک آسان طریقہ عرض کرتا ہوں وہ یہ ہے کہ آپ اِس فن کو 9 حصوں پہ تقسیم کریں: 👈 "پہلا حصہ: تعارف علمِ نحو" (اِس میں نحو کی تعریف ، موضوع ، لفظ کی تعریف مع اقسام وغیرہ) 👈 "دوسرا حصہ: أسماء کا بیان" (اسم کی تقسیم باعتبارِ تعریف و تنکیر ، افراد ، اعراب و بناء ، تذکیر و تأنیث وغیرہ) 👈 "تیسرا حصہ: افعال کا بیان" (افعال قلوب ، مدح و ذم ، مقاربہ وغیرہ) 👈 "چوتھا حصہ: مرکبات کا بیان" (مرکب اضافی ، توصیفی ، مزجی ، بنائ وغیرہ) 👈 "پانچواں حصہ: مرفوعات کا بیان" (مکمل 8 مرفوعات کا مختصراً تعارف) 👈 "چھٹا حصہ: منصوبات کا بیان" (مکمل 12 منصوبات کا تعارف) 👈 "ساتواں حصہ: توابع کا بیان" (صفت ، بدل عطف وغیرہ کا بیان) 👈 "آٹھواں حصہ: عوامل کا بیان" (اسماء و افعال عوامل وغیرہ کا بیان) 👈 "نواں حصہ: حُروف کا بیان" (معانی و مبانی کی مختصراً بحث) 👈 آپ اِن 9 حصوں کو سمجھ کہ یاد کریں ان شاء اللّٰه عزوجل آپ کو نحو میں کمزوری باقی نہیں رہے گی۔

نحو1 جواب
17 اپریل، 2024

نحو کا اجراء کیسے کریں

"نحوی اجراء کرنے کا طریقہ" "از قلم: ابو المتبسِّم ایاز" 1۔ کلمہ اسم ہے یا فعل یا حرف ؟ 2۔ اگر اسم ہے تو معرب ہے یا مبنی؟ 3۔ اگر مبنی ہے تو مبنی الاصل یا مشابہ مبنی الاصل ؟ 4۔ مبنی الاصل ہے تو کونسی قسم ؟ مشابہ مبنی الاصل ہے تو کونسی قسم؟ اس کا اعراب کیا ہے؟ 5۔ اگر معرب ہے تو پھر بتائیے واحد ، تثنیہ یا جمع ہے ؟ 6۔ جمع ہے تو کونسی قسم ؟ سالم ، مکسر ، قلت یا کثرت ؟ 7۔ مذکر ہے یا مئونث ؟ 8۔ اگر مؤنث ہے تو مؤنث کی کونسی قسم ہے ؟ 9- معرفہ ہے یا نکرہ ؟ 10- اگر معرفہ ہے تو معرفہ کی اقسام میں سے کونسی قسم ہے؟ 11۔ منصرف ہے یا غیر منصرف ؟ 12۔ اگر غیر منصرف ہے تو دو اسباب کونسے ہیں ؟ 13۔ اگر معرب ہے تو وجوہ اعراب میں سے کونسی قسم ہے ؟ 13۔ مرفوعات ، منصوبات ، مجرورات میں سے کیا ہے ؟ 14۔ یہ کلمہ عامل ہے یا معمول ؟ 15۔ اگر عامل ہے تو عامل کی کونسی قسم ہے ؟ 16۔ لفظی ہے تقدیری ؟ 17۔ لفظی ہے تو بالحرکت یا بالحرف ہے ؟ اور اگر تقدیری ہے تو بالحرکت یا بالحرف ؟ 18۔ اعراب اصلی ہے یا تبعی؟ 19۔ اگر یہ کلمہ حرف ہے تو معانی ہے یا مبانی ؟ 20۔ معانی ہے تو حروف عاملہ و غیر عاملہ میں سے کیا ہے ؟ 21۔ اگر عاملہ میں سے ہے تو عاملہ افعال میں سے ہے یا عاملہ اسماء میں سے ؟ 21۔ اگر غیر عاملہ میں سے ہے تو حروف معانی میں سے کون سی قسم میں سے ہے ؟

نحو1 جواب
29 اپریل، 2024

السلام علیکم صیغہ صفت تو مضاف ہونے کے باوجود بھی تعریف حاصل نہیں کرتا (نکرہ ہی رہتا ہے) تو پھر الحمدللہ فاطر السموات میں فاطر کیوں مجرور ہے؟ اگر لفظِ جلالہ کی صفت کہیں گے تو لفظِ جلالہ معرفہ ہے اور فاطر السموات مذکورہ قاعدہ مطابق نکرہ ہے

لفظ اسم جلالت کے لئے صفت بنے گا۔

نحو1 جواب
26 اپریل، 2024

ترکیب نحوی کرنے کا آسان طریقہ کیا ہے؟

. "🌹 ترکیبوں کی کمزوری کیسے دُور ہو ؟" "✍️ ابو المتبسِّم عطاری" 👈 علم النحو کی ایک شاخ ترکیب بھی ہے۔ اور یہ ایک نہایت پیچیدہ عمل ہے۔ اگر کوئ ترکیبوں میں کمزور ہے تو عبارت کا سمجھنا اُس کے لئے مشکل ہو جاتا ہے۔ اور طالب علم تعیین نہیں کر پاتا کہ یہ کلمہ اِس مقام پر کیا بن رہا ہے۔ 👈 پھر ایسا طالب علم کچھ عرصہ کے بعد احساسِ کمتری ، مایوسی کا شکار ہوجاتا ہے۔ حالانکہ اگر یہ طالب علم فقط کچھ عرصے کے لئے صحیح انداز سے ترکیبوں پر محنت کرتا تو اس کے لئے ترکیبیں کرنا آسان ہوجاتیں۔ 👈 اگر کوئ طالب علم ترکیبوں میں عُبور حاصل کرنا چاہ رہا ہے۔ تو ان ”6” باتوں پر عمل کر لیں۔ ان شاء اللّٰه عزوجل آپ کی ترکیبوں کی کمزوری دُور ہوجائے گی: 1️⃣ صرف و نحو کے قواعد کا سمجھ لینا اور یاد ہونا بے حد ضروری ہے۔ 2️⃣ صیغوں کی صرفی تحقیق مع تعلیل کے آنا ضروری ہے۔ 3️⃣ اس کے بعد کسی کتاب کے ابتدائ 3 یا 4 لفظوں پر آپ خود اعراب لگائیں جو اعراب دیا اس کی وجہ بھی آنی چاہیے۔ 4️⃣ پھر کسی کے ساتھ اُسی تیار شُدہ عبارت کی تکرار کر لیں۔ 5️⃣ مستقل مزاجی کے ساتھ عمل کریں۔ ابتداءً 3 لفظوں پر ، پھر 5 پر "وعلی ھذا القیاس" کرتے کرتے ایک دن ایسا آئے گا کہ آپ ترکیبوں میں مضبوط ہوجائیں گے۔ 6️⃣ عند اللّٰه دُعا اور سرکار (صلی اللّٰه علیه وسلم) پر درودِ پاک پڑھتے رہنا۔

نحو1 جواب
26 اپریل، 2024

نحو کے اجراء کا طریقہ

"نحوی اجراء کرنے کا طریقہ" "از قلم: ابو المتبسِّم ایاز" 1۔ کلمہ اسم ہے یا فعل یا حرف ؟ 2۔ اگر اسم ہے تو معرب ہے یا مبنی؟ 3۔ اگر مبنی ہے تو مبنی الاصل یا مشابہ مبنی الاصل ؟ 4۔ مبنی الاصل ہے تو کونسی قسم ؟ مشابہ مبنی الاصل ہے تو کونسی قسم؟ اس کا اعراب کیا ہے؟ 5۔ اگر معرب ہے تو پھر بتائیے واحد ، تثنیہ یا جمع ہے ؟ 6۔ جمع ہے تو کونسی قسم ؟ سالم ، مکسر ، قلت یا کثرت ؟ 7۔ مذکر ہے یا مئونث ؟ 8۔ اگر مؤنث ہے تو مؤنث کی کونسی قسم ہے ؟ 9- معرفہ ہے یا نکرہ ؟ 10- اگر معرفہ ہے تو معرفہ کی اقسام میں سے کونسی قسم ہے؟ 11۔ منصرف ہے یا غیر منصرف ؟ 12۔ اگر غیر منصرف ہے تو دو اسباب کونسے ہیں ؟ 13۔ اگر معرب ہے تو وجوہ اعراب میں سے کونسی قسم ہے ؟ 13۔ مرفوعات ، منصوبات ، مجرورات میں سے کیا ہے ؟ 14۔ یہ کلمہ عامل ہے یا معمول ؟ 15۔ اگر عامل ہے تو عامل کی کونسی قسم ہے ؟ 16۔ لفظی ہے تقدیری ؟ 17۔ لفظی ہے تو بالحرکت یا بالحرف ہے ؟ اور اگر تقدیری ہے تو بالحرکت یا بالحرف ؟ 18۔ اعراب اصلی ہے یا تبعی؟ 19۔ اگر یہ کلمہ حرف ہے تو معانی ہے یا مبانی ؟ 20۔ معانی ہے تو حروف عاملہ و غیر عاملہ میں سے کیا ہے ؟ 21۔ اگر عاملہ میں سے ہے تو عاملہ افعال میں سے ہے یا عاملہ اسماء میں سے ؟ 21۔ اگر غیر عاملہ میں سے ہے تو حروف معانی میں سے کون سی قسم میں سے ہے ؟

نحو1 جواب
22 اپریل، 2024

نحو میں مہارت کیسے حاصل کی جائے

"🌹فنِ نحو میں مضبوطی کا آسان حل🌹" "✍️ ابو المتبسِّم ایاز" 👈 اِس فن پہ تو کتبِ کثیرہ تحریر کی گئی ہیں۔ اور وقت کے بدلنے کے ساتھ ساتھ مزید کتب بھی لکھی جارہی ہیں۔ 👈 لیکن اِس فن میں مضبوطی حاصل کرنے کا ایک آسان طریقہ عرض کرتا ہوں وہ یہ ہے کہ آپ اِس فن کو 9 حصوں پہ تقسیم کریں: 👈 "پہلا حصہ: تعارف علمِ نحو" (اِس میں نحو کی تعریف ، موضوع ، لفظ کی تعریف مع اقسام وغیرہ) 👈 "دوسرا حصہ: أسماء کا بیان" (اسم کی تقسیم باعتبارِ تعریف و تنکیر ، افراد ، اعراب و بناء ، تذکیر و تأنیث وغیرہ) 👈 "تیسرا حصہ: افعال کا بیان" (افعال قلوب ، مدح و ذم ، مقاربہ وغیرہ) 👈 "چوتھا حصہ: مرکبات کا بیان" (مرکب اضافی ، توصیفی ، مزجی ، بنائ وغیرہ) 👈 "پانچواں حصہ: مرفوعات کا بیان" (مکمل 8 مرفوعات کا مختصراً تعارف) 👈 "چھٹا حصہ: منصوبات کا بیان" (مکمل 12 منصوبات کا تعارف) 👈 "ساتواں حصہ: توابع کا بیان" (صفت ، بدل عطف وغیرہ کا بیان) 👈 "آٹھواں حصہ: عوامل کا بیان" (اسماء و افعال عوامل وغیرہ کا بیان) 👈 "نواں حصہ: حُروف کا بیان" (معانی و مبانی کی مختصراً بحث) 👈 آپ اِن 9 حصوں کو سمجھ کہ یاد کریں ان شاء اللّٰه عزوجل آپ کو نحو میں کمزوری باقی نہیں رہے گی۔

نحو1 جواب
5 مئی، 2024

"قام يقوم " ،کا مصدر کیسے ڈھونڈیں

ابتداء یہ بات یاد رکھیں کہ ثلاثی مجرد کے تمام مصادر سماعی ہوتے ہیں یعنی اِن کا کوئ خاص وزن نہیں ہوتا. اب سوال یہ ہے کہ مصدر کیسے ڈھونڈیں تو اِس کا طریقہ یہ ہے کہ آپ القاموس الوحید یا المنجد میں "ق ، و م" اس کا باب تلاش کریں. وہی پر اِس کا پہلا صیغہ (واحد مذکر غائب) ہوگا اور اسکے بعد اِس کا باب لکھا ہوگا پھر اِس کے بعد اُس کا مصدر لکھا ہوگا۔

صرف1 جواب
7 اپریل، 2024

اسلام و علیکم ورحمتہ الله میرا ایک سوال تھا کہ اس ایپ 📲 میں میرے پاس پہلے پارہ کےمعلل اور غیر معلل صیغے تو (show) ہوتے ہیں لیکن 2پارہ سے لے کر 10پارے تک صرف غیر معلل صیغے ہی (show) ہوتے ہیں اور باقی 11سے30وے پارے تک معلل اور نہ غیر معلل صیغے(show) ہوتے ہیں بلکہ اس کی جگہ (will be added soon) (show)ہوتا ہےاور نہ کوئی بھی صیغہ سرچ ہوتا ہے اس کے متعلق مجھے بتا دیں کہ ایسا کیوں کر ہو رہا ہے اس لیے کہ مجھےاپنی پسند کا آیپ بڑی چھان بین کے بعد ملا ہے اللہ آپ کی محنت کو قبول فرماۓ اور اللہ تعالیٰ آپ کو ایمان والی زندگی نصیب فرماۓ(آمین)

ان باقی پاروں کی صرفی تحقیق بھی جلد اپلوڈ کی جائے گی.

صرف1 جواب
30 اپریل، 2024