متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
عقائد
1
سوال۔ مفتی صاحب غیر خدا کو سجدہ کرنے کا کیا حکم ہے ۔
27 ستمبر، 2024Abdul Qudoos
جواب دہندہ
A
جواب۔ سجدے کی دو قسمیں ہیں:
ایک سجدہ عبادت ہے، یہ صرف اللہ کریم کے لئے ہے، اس کے علاوہ کبھی بھی کسی کے لئے جائز نہیں رہا۔
دوسرا سجدۂ تعظیمی، یہ پہلے مخلوق کے لئے کرنا جائز تھا کہ ملائکہ نے آدم علیہ السَّلام کو تعظیماً سجدہ کیا، پھر مصطفےٰ جانِ رَحْمت ﷺ نے اس سے بھی منع فرما دیا اور فرمایا کہ اگر اس کی اجازت ہوتی تو عورت کو حکم دیتا کہ وہ شوہر کو اس کے حق کی ادائیگی کے لئے کرے۔
(فیض القدیر،ج 5،ص419، تحت الحدیث:7481)