متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
عقائد
1
مفتی صاحب کیا اللہ تعالی کے لئے عاشق کا لفظ بولنا جائز ہے یا نہیں ؟
8 ستمبر، 2024Abdul Qudoos
جواب دہندہ
A
اللہ رب العٰلمین کے لئے لفظ "عاشق " کا استعمال جائز نہیں ہے کیونکہ عشق کہتے ہیں محبت کی اس منزل کو جس میں جنون پیدا ہوجائےاور جنون باری تعالی کے لئے محال(ناممکن ) ہے کہ ہر وہ لفظ جس میں تنقیص کا ذرہ بھر بھی شبہ ہو اللہ رب العٰلمین کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا ۔
اعلی ٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ سے یہی سوال ہو ا کہ: اللہ تعالی کو عاشق اور سرورِ دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کا معشوق کہنا جائز ہے یا نہیں؟آپ علیہ الرحمہ نے جواباً ارشاد فرمایا : ناجائز ہے کہ معنیٰ عشق اللہ عزوجل کے حق میں محال قطعی ہے اور ایسا لفظ بے ورودِ ثبوت شرعی حضرت عزت کی شان میں بولنا ممنوع ِ قطعی ۔ ردالمحتار میں ہے : مجرد ایھام المعنی المحال کاف فی المنعترجمہ : صرف معنی محال کا وہم ممانعت کے لئے کافی ہے ۔ ( فتاوی رضویہ ، جلد 21،صفحہ 114، رضا فاؤنڈیشن )
فتاوی شارح بخاری میں ہے : عشق کا حقیقی معنیٰ محبت کی وہ منزل جس میں جنون پیدا ہوجائے ۔
( فتاوی شارح بخاری، جلد 01، صفحہ 281)