متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
عقائد
1
مفتی صاحب یہ کہنا کیسا ہے کہ اللہ اور اس کا رسول چاہے تو فلاں کام ہو جائے گا
27 ستمبر، 2024Abdul Qudoos
جواب دہندہ
A
جواب۔اللہ اور اس کا رسول چاہے تو فلاں کام ہو جائے گا اس طرح کہنے کو حدیث شریف میں منع کیا گیا ہے لہذا اسکے بجائے یوں کہنا چاہیے کہ اللہ پھر اس کا رسول چاہے تو فلاں کام ہو جائے جیسا کہ حدیث شریف میں ہے عن حذیفۃ عن النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم قال لا تقولوا ماشاءاللہ وشاء فلان ولکن قولوا ماشاءاللہ ثم شاء فلان (رواہ احمد و ابوداؤد)
یعنی حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم لوگ نہ کہو جو چاہے اللہ اور چاہے فلاں بلکہ یوں کہو جو چاہے اللہ اور پھر چاہے فلاں واللہ تعالیٰ اعلم ۔
(فتاوی فیض الرسول ج2ص527
مکتبہ اکبر بک سیلز لاہور)