متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
عقائد
1
سوال02: اللہ پاک کے لئے لفظ " آپ " یا لفظ" فرماتے ہیں " کا استعمال کرنا کیسا؟
15 اکتوبر، 2024Abdul Qudoos
جواب دہندہ
A
جواب :اللہ پاک وحدہ لاشرک ہے اس لئے ذات باری تعالی ٰ کے لئے زیادہ بہتر وہ الفاظ ہیں جو اس کی وحدانیت پر بھی دلالت کرنے والے ہولہذا دعا کرتے ہوئے یا اپنے کلام میں ذات باری تعالی ٰ کے لئے مفرد و واحد کے جملے استعمال کئے جائیں جیسے : اللہ فرماتا ہے، یا دعا میں اس طرح کہےیااللہ تو میری فلاں حاجت پوری فرما وغیرہ البتہ اگر کوئی شخص جمع کے جملے استعمال کرتا ہے تو یہ بھی جائز ہے ۔
سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ فرماتے ہیں :" اللہ عزوجل کو ضمائر مفردسے یاد کرنا مناسب ہے کہ وہ واحد ،احد، فرد، و تر ہے اور تعظیماً ضمائر جمع میں بھی حرج نہیں"
مزید فرماتے ہیں : بہرحال یونہی کہنا مناسب ہے کہ اللہ تعالٰی فرماتاہے، مگر اس میں کفروشرک کا حکم کسی طرح نہیں ہوسکتا، نہ گناہ ہی کہاجائے گابلکہ خلاف اولی۔(فتاوی رضویہ جلد 14 صفحہ 648 رضا فاؤندیشن)