متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
عقائد
1
سوال 09 :کیا لفظ اللہ کے ساتھ میاں لگاسکتے ہیں ؟
15 اکتوبر، 2024Abdul Qudoos
جواب دہندہ
A
جواب :میاں کا لفظ اللہ پاک کے نام کےساتھ استعمال کرنا درست نہیں ہے کہ اس کے بعض معانی ایسے ہیں جو اللہ تعالی کی شان کے لائق نہیں ہے، لہذا یہ لفظ اسم جلالت کے ساتھ استعمال نہ کیا جائے ۔
اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ سے لفظ "میاں" کے حوالے سے سوال ہوا تو آپ نے اس کی ممانعت فرمائی سوال مع جواب درج ذیل ہے:سوال :رب العزت جل جلالہ وتعالٰی شانہ کی نسبت میاں اور صاحب کہنا یعنی اﷲ میاں اور اﷲ صاحب جائزہے یانہیں؟ اگر جائز ہو جب تو لعدم المانع دلیل کی ضرورت نہیں،اور اگر ناجائز ہو تو دلیل درکارہے،اس صورت میں جو اسے پسندکرے بلکہ فخرکرے کہ یہ الفاظ میرے مختصات میں سے ہیں،اس شخص کے واسطے شریعت مطہرہ میں کیا حکم ہے؟جواب :حضرت رب العزت عزجلالہ پر لفظ صاحب کا اطلاق جائز،بلکہ حدیث میں وارد ہے:
اللھم انت الصاحب فی السفر والخلیفۃ فی المال والاھل ۔ اے اللہ! توہی سفر میں صاحب ہے،مال اور اہل کا تو ہی محافظ ہے۔(ت)
اورمیاں کا اطلاق نہ کیا جائے کہ وہ تین معنی رکھتاہے ان میں دو رب العزت کے لئے محال ہیں،میاں آقا اور شوہر اور مرد عورت میں،زنا کا دلال لہذا اطلاق ممنوع اور اس پر افتخارجہل
(فتاوی رضویہ جلد 14، صفحہ 613 رضا فاؤنڈیشن)