متعلقہ موضوعات
اجارے کے مساٸل
1
سوال : کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام اس مسٸلے کے بارے میں کہ ہم کپڑوں پر امبراٸیڈری کروانے گٸے ، تو دکاندار نے اس کے مختلف ریٹ بتاۓ ، اور اس نے یہ بھی بتایا کہ اگر ہم Embroidery کی اجرت ایڈوانس میں دے دیتے ہیں تو ہمیں ڈسکاونٹ ملے گا۔ ہم نے ڈسکاونٹ والی صورت کو اختیار کیا اور ایڈوانس پیمنٹ کردی، پھر خیال آیا کہ پتا نہیں ایسا کرنا شرعی اعتبار سے درست ہے بھی یا نہیں۔ اس بارے میں ہماری رہنماٸی فرمادیجٸے؟
30 اکتوبر، 2024Abdul Qudoos
Abdul Qudoos
A
جواب : کپڑوں پر Embroidery کے عوض میں دی جانے والی رقم کا تعلق اجارے سے ہے، اور اجارے میں کام سے پہلے یا بعد اجرت کا ادا کرنے کے حوالے سے جو آپس میں طےہوجاۓ اس پر عمل کرنا جاٸز ہے (یعنی اجارے میں اجرت پہلے دینا طے پایا تو پہلے دینا اور کام کے بعد اجرت دینا طے پایا تو بعد میں دینا دونوں صورتیں جاٸز ہیں) نیز معاہدے کے وقت میں جو اجرت طے ہوگٸی وہ فاٸنل اجرت ہے۔ لہذا آپ کا ایڈوانس میں رقم ادا کرنا اور اس پر دکاندار کی طرف سے ڈسکاونٹ ملنا دونوں جاٸز ہے ۔
واللہ تعالی اعلم بالصواب