سوالاجارے کے مساٸل1 جواب

یوٹیوب چینل مونیٹائز کرنے کے لئےکسی کو رقم دے کر سبسکرائبرز یا واچ ٹائم بڑھوانے کا کیا حکم ہے؟

Abdul Qudoos30 اکتوبر، 2024

جواب دہندہ

A
Abdul Qudoos

اسلامک ڈیسک معاون

ایسا کرنا جائز نہیں کیونکہ یہ جھوٹ اور دھوکہ ہے اور دی جانے والی رقم رشوت ہے اور رشوت لینا دینا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے اور اگر اس کام کے لئے اجارہ کریں، تو وہ بھی شرعی اصولوں کے خلاف اور ناجائز ہے اور اس کی آمدنی بھی حلال نہیں ہوگی،کیونکہ اجارہ درست ہونے کے لئے ایک بنیادی شرط یہ ہے کہ جس کام پر اجارہ کیا جارہا ہو وہ شریعت کی نظر میں منفعت ِمقصودہ ہو، عقل وشعور رکھنے والے لوگ اسے قابلِ اجارہ کام سمجھتے ہوں،جبکہ چینل سبسکرائب کرنا،واچ ٹائم بڑھا دینا یا محض ویڈیوز دیکھنا ایسا قابلِ اجارہ کام نہیں ہے جسے کرنے کے بعد کوئی شخص اجرت کامستحق ٹھہرے ۔
یوٹیوب چینل مونیٹائز کرنے کے لئےکسی… | صرف و نحو سوال جواب