Logo
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم گرافکس ڈیزائنگ(Graphics Designing) کا کام کرتے ہیں ، لوگ ہم سے مختلف اشیاء ڈیزائن(Design) کرواتے ہیں، بعض اوقات ہمیں جانداروں کی تصاویر بنانے کا آرڈر (Order)بھی ملتا ہے اور کسٹمر کے متعلق ہمیں یہ کنفرم نہیں ہو تا کہ وہ بعد میں اس کا پرنٹ (Print) نکلوائے گا یا پرنٹ نکلوائے بغیر محض ڈیجیٹل پلیٹ فارم (Digital Platform) پر ہی اس کا استعمال کرے گا ۔ تو کیا ہمارا ایسے شخص کو جانداروں کی تصاویر والی اشیاء بنا کر دینا جائز ہے؟