عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 9 جوابات شدہ سوالات

مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ ایک website ہے، ہمیں اس ویب ساٸٹ پر جاکر صرف لنک پر click کرنا ہے ،اس سے ہماری earning بھی شروع ہوجاۓ گی،روازنہ کے 500 لنک پر کلک کیا تو 05 ڈالر بن جاٸینگے۔ ہاں ابتداء ہمیں اس ویب ساٸٹ پر رجسٹریشن کروانی ہوگی اوراس کے لٸے ہمیں تقریبا 25 ڈالر اداکرنے ہونگے۔

جواب :اس طرح کاکام شرعا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

آن لاٸن کاروبار اور جدید مساٸل1 جواب
31 اکتوبر، 2024

سوال:مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ P. I ایپلیکیشن کے ذریعے کمانا کیسا؟ اس میں زیادہ کچھ نہیں کرنا ، بس روزانہ ایپ کو اوپن کرکے ایک بٹن دبانا ہے۔ کماٸی شروع ہوجاۓ گی؟

جواب : علماۓ کرام اس کی اجازت نہیں دیتے ۔ یہ بھی کرپٹو کرنسی کی ہی ایک صورت ہے۔

آن لاٸن کاروبار اور جدید مساٸل1 جواب
31 اکتوبر، 2024

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم گرافکس ڈیزائنگ(Graphics Designing) کا کام کرتے ہیں ، لوگ ہم سے مختلف اشیاء ڈیزائن(Design) کرواتے ہیں، بعض اوقات ہمیں جانداروں کی تصاویر بنانے کا آرڈر (Order)بھی ملتا ہے اور کسٹمر کے متعلق ہمیں یہ کنفرم نہیں ہو تا کہ وہ بعد میں اس کا پرنٹ (Print) نکلوائے گا یا پرنٹ نکلوائے بغیر محض ڈیجیٹل پلیٹ فارم (Digital Platform) پر ہی اس کا استعمال کرے گا ۔ تو کیا ہمارا ایسے شخص کو جانداروں کی تصاویر والی اشیاء بنا کر دینا جائز ہے؟

ڈیجیٹل تصویر(Digital Image) شرعاً تصویر کے حکم میں نہیں ہے لہذا پوچھی گئی صورت میں جب آپ کو یہ کنفرم نہیں ہے کہ کسٹمر جاندار کی تصویر کا پرنٹ نکالے گا توآپ کا تصویروں پر گرافکس(Graphics) کا کام کرنا، جائزہے ، البتہ جن تصاویر میں بے حیائی، بے پردگی اور دیگر غیر شرعی امور ہوں تو ان تصویروں کااگرچہ پرنٹ نہ بھی نکالاجائے، غیرشرعی امورپرمشتمل ہونے کی وجہ سے ان پرگرافکس کا کام کرنا، جائزنہیں۔ معصیت (Sin)جب عین شے کے ساتھ قائم ہو مگر گناہ کے لئے متعین نہ ہو تو محض شک کی بناء پر اس شے کا بیچنا منع نہیں جیسا کہ ہدایہ میں ہے: ”وإن كان لا يعرف أنه من أهل الفتنة لا باس بذلك، لانه يحتمل أن لا يستعمله فى الفتنة فلا يكره بالشك“ یعنی: جس شخص کے متعلق یہ معلوم نہ ہو کہ یہ اہل فتنہ میں سے ہے تو اسے ہتھیار بیچنے میں کو ئی حرج نہیں کیونکہ ممکن ہے وہ اسے فتنہ پروری کے کاموں میں استعمال نہ کرے لہٰذا محض شک کی بناء پر ایسے شخص کو ہتھیار بیچنا مکروہ نہیں۔(الهداية،جلد4،صفحہ378،مطبوعۃ بیروت) اسی طرح افیون (Opium)بیچنے سے متعلق امام اہلسنت رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:” افیون نشہ کی حدتک کھانا حرام ہے اور اسے بیرونی علاج مثلاً ضماد وطلاء میں استعمال کرنا یاخوردنی معجونوں میں اتنا قلیل حصہ داخل کرنا کہ روز کی قدر شربت نشے کی حدتک نہ پہنچے توجائزہے اور جب وہ معصیت کے لئے متعین نہیں تو اس کے بیچنے میں حرج نہیں مگر اس کے ہاتھ جس کی نسبت معلوم ہوکہ نشہ کی غرض سے کھانے یاپینے کولیتاہےلان المعصیۃ تقوم بعینھا فکان کبیع السلاح من اھل الفتنۃ۔“(فتاوی رضویہ، جلد23، صفحہ574، رضا فاونڈیشن، لاہور(

آن لاٸن کاروبار اور جدید مساٸل1 جواب
28 اکتوبر، 2024

سوال : مفتی صاحب یہ بتادیجئے میں ایک WEB-SITE -DEVELOPER ہوں اور ایک کمپنی میں جاب کرتا ہوں ، وہاں مجھے ایک ایسی ویب سائٹ بنانے کا کہا گیا ہے اس ویب سائٹ کا استعمال جوا کھیلنے والوں کے لئے ہے ، کیا میں یہ ویب سائٹ بناسکتا ہوں ؟

جواب : اس طرح کی ویب سائٹ ہر گز نہ بنائیں کہ آپ گناہ کے کام پر معاون ہونگے ۔ اور یہ کام ناجائز ہے تو آپ کا اجارہ بھی ناجائز ہی ہوگا۔ اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے :﴿ وَلَا تَعَاوَنُوۡا عَلَی الۡاِثْمِ وَالْعُدْوَانِ﴾ترجمہ: اور گناہ اور زیادتی پر باہم مدد نہ کرو۔(القرآن الکریم،پارہ 06،سورۃ المائدہ،آیت 02) سیّدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ ” جد الممتار“ میں فرماتے ہیں:”أن معنی ما تقوم المعصیۃ بعینہ أن یکون فی أصل وضعہ موضوعاً للمعصیۃ أو تکون ھی المقصودۃ العظمیٰ منہ فانہ اذا کان کک یغلب علی الظن أن المشتری انما یشتریہ لاتیان المعصیۃ لأن الأشیاء انما تقصد للاستمتاع بھا فما کان مقصودہ الأعظم تحصیل معصیۃ معاذ اللہ تعالیٰ کان شراؤہ دليلاواضحاً علیٰ ذالک القصد فیکون بیعہ اعانۃ علی المعصیۃ ۔۔و کذالک ما لم یکن موضوعاً لذالک بعینہ و لا ما ھو المقصود الأعظم منہ لکن قامت قرینۃ ناصۃ علیٰ أن مقصود ھذا المشتری انما یستعملہ معصیۃ “ترجمہ:وہ معنی جس کے عین کے ساتھ معصیت قائم ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ وہ شے اپنی اصل وضع میں معصیت کے لیےوضع کی گئی ہو یا اس کا بڑا مقصود معصیت ہو، تو جب اس طرح ہوگا تو اس بات کا ظن غالب ہوجائے گا کہ مشتری اس شے کو معصیت کا ارتکاب کرنے کے لیے ہی خرید رہا ہے ،کیونکہ چیزوں کی خرید و فروخت کا قصد ان سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہی کیاجاتا ہے ،تو جس کا بڑا مقصود معاذ اللہ معصیت کو حاصل کرنا ہو تو اس کا خریدنا اس قصد پر واضح دلیل ہے تو ایسے شخص کے ہاتھ اس شے کو بیچنا معصیت پر مدد کرنا ہوگا اور یہی حکم اس صورت میں ہے کہ کوئی شے بعینہٖ معصیت کے لیےتو وضع نہ کی گئی ہو اور نہ ہی اس کا مقصود اعظم معصیت ہو لیکن کوئی ایسا قرینہ قائم ہو جو اس بات پر نص کرنے والا ہو کہ اس مشتری کا اصل مقصود یہ ہے کہ اسے معصیت کے طور پر استعمال کرے۔ (جد الممتار علیٰ رد المحتار، ملتقطا ،جلد 07،صفحہ 76 ، مکتبۃ المدینہ )

آن لاٸن کاروبار اور جدید مساٸل1 جواب
28 اکتوبر، 2024

سوال : مفتی صاحب پیسے کمانے کا آسان طریقہ بتایا جارہا ہے ، جس میں صرف ہمیں مختلف اشتہار(add) دیکھنے ہے اور آپ کو پیسے ملتے رہیں گے ، کیا ہم اس طرح پیسے کماسکتے ہیں ؟

جواب : add دیکھ کر پیسے کمانے (earninig) کا جو طریقہ بیان کیا گیا یہ کسی صورت جائز نہیں اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ یہ اشتہارات کس طرح کہ ہونگے اس کی کوئی حد بندی نہیں ہوتی اس میں میوزک ، بے پردہ عورت، اور ان کی مختلف حرکات ، یہ سب دکھایا جارہا ہوتا ہے اور یہ سب ناجائز ہے ، آپ اگرچہ کہے کہ میں add اس طرٓح کا آیا تو دیکھوں گا نہیں لیکن آپ نے اس طرح کا معاہدہ تو کرلیا جو ناجائز کام پر مشتمل تھا، لہذا اس طرح پیسے کمانے کی شرعا ہر گز اجازت نہیں ۔ دوسرا یہ کہ یہ کوئی ایسا عمل نہیں جس پر معاوضہ بنتا ہو۔ جو لوگ اس طرح کے طریقے نکالتے ہیں انہیں سوچنا چاہیئے کہ نوجوانوں کس طرح کے فضول کاموں میں لالچ دے کر لگایا جارہا ہے ، اس سے نہ کوئی وہ ہنر سیکھتے ہیں اور نہ ہی ان کے اندر کسی طرح کی کوئی صلاحیت پیدا ہوتی ہے ، اس کام میں اور اس طرح کے کاموں میں لگ کر وہ اپنے آپ کو بالکل بیکار کرلیتے ہیں ۔ لہذا نوجوانوں کو بھی چاہیئے اپنے آپ کو ان فضول کاموں میں لگانے کے بجائے کوئی ایسا کام سیکھیں جو ان کی صلاحیت کو بھی بڑھائے اور وہ اس کے معاش کا ذریعہ بھی بن جائے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب ۔

آن لاٸن کاروبار اور جدید مساٸل1 جواب
24 اکتوبر، 2024

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس بارے میں کہ آن لائن فری لانسنگ یا دیگر آن لائن کام میں اسکلز پیش کرتے ہیں لیکن اکثر یہ کام فارن کنٹری کے انگریز کرواتے ہیں لہذا اعتماد بنا رہے اور کام زیادہ ملے اس لیے کسی انگریز کے نام سے پروفائل بنا دی جاتی ہے اور ملک اور نام وغیرہ اور تصویر وغیرہ بھی فارن سیٹیزن والی لگائی جاتی ہیں تاکہ وہ اپنے ملک کا اپنی قوم کا سمجھ کر ہم پر اعتماد کرے پھر یوں ان کا کام لے کر انہیں مطلوبہ کام کرکے دے دیا جاتا ہے تو اس طرح شناخت بدل کر ان سے کام لینا یا کروانا کیسا اس کی آمدنی کا کیا حکم ہوگا؟

فیک آئی ڈی بنانا اور اپنا نام وغیرہ غلط بتا کر کام لینا یہ جھوٹ اور دھوکا ہے جس کی مذمّت میں کثیر احادیث مبارکہ موجود ہیں پھر ایسا انگریزی نام رکھنا جس سے بندہ مسلمان نہیں بلکہ غیر مسلم ظاہر ہو یہ تو اور زیادہ قبیح ہے۔ نیز کافر کے ساتھ بھی جھوٹ بولنا، بدعہدی کرنا اور دھوکا دینا ناجائز و حرام ہے۔پھر اگر اس طریقہ کار سے جو کام کیا اس میں موسیقی و خواتین ودیگر شرعی خرابی نہ ہو تو اس کام کو کرنا جائز ہے اور اس کی آمدنی حلال ہے اور اگر یہ کام ناجائز ہے تو اس کی آمدنی بھی جائز نہیں ہے کہ یہ گناہ پر معاونت ہے۔ یہ کام کسی اور سے کروانے کا حکم یہ ہے کہ اگر کام دینے والے نے یہ شرط رکھی کہ اسے خود یہ کام کرنا ہوگا تو اب یہ کام کسی اور سے کروانا جائز نہیں ہے اور اگر یہ شرط نہیں ہے تو اب اسے اختیار ہے جس سے بھی چاہے یہ کام کرواسکتا ہے۔ المعجم الصغیر میں ہے : "”قال رسول اللہ صلى اللہ عليه وآله وسلم: ‌من ‌غشنا ‌فليس ‌منا ، ‌والمكر ‌والخديعة ‌في ‌النار“" ترجمہ : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:جس نے ہمیں دھوکا دیا وہ ہم میں سے نہیں ، اور مکرو فریب اور دھوکا دہی جہنم میں (جانے کا سبب) ہیں ۔(المعجم الصغير للطبرانی، جلد2، صفحہ 37، المكتب الإسلامي ، دار عمار ، بيروت) فیض القدیر میں ہے : "”والغش ستر حال الشيء“" ترجمہ : کسی چیز کی (اصلی) حالت کو چھپانا دھوکا ہے۔(فیض القدیر، جلد6، صفحہ 158، رقم الحدیث 8879، المكتبة التجارية الكبرى ، مصر) فتاوی رضویہ میں ہے: ” غَدْر (دھوکا) و بدعہدی مطلقًا سب سے حرام ہے مسلم ہو یا کافر ذمی ہو یا حربی مستامن ہو یا غیر مستامن اصلی ہو یا مرتد ۔“(فتاوی رضویہ، جلد 14، صفحہ 140، رضا فاؤنڈیشن ، لاھور ) بہار شریعت میں ہے: ”جس سے کام کرانا ہے اگر اُس سے یہ شرط کرلی ہے کہ تم کو خود کرنا ہوگا یاکہہ دیا کہ تم اپنے ہاتھ سے کرنا اس صورت میں خود اُسی کو کرناضروری ہے اپنے شاگردیا کسی دوسرے شخص سے کام کرانا جائز نہیں اور کرادیاتو اُجرت واجب نہیں اس صورت میں سے دایہ کا استثناہے کہ وہ دوسری سے بھی کام لے سکتی ہے۔ اور اگر یہ شرط نہیں ہے کہ وہ خود اپنے ہاتھ سے کام کریگادوسرے سے بھی کراسکتا ہے اپنے شاگرد سے کرائے یا نوکر سے کرائے یا دوسرے سے اُجرت پر کرائے سب صورتیں جائز ہیں۔“(بہار شریعت،جلد3،حصہ14،صفحہ119،مکتبۃ المدینہ،کراچی)

آن لاٸن کاروبار اور جدید مساٸل1 جواب
24 اکتوبر، 2024

مفتی صاحب زید نے اپنا ایک آن لاٸن کام شروع کیا ہے، اس کا انداز یہ ہے کہ وہ کسی ویب ساٸٹ سے بیچی جانے والی چیزوں کی تصویریں ،ویب ساٸٹ سے اٹھاتا ہے اور اسے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تشہیر کے لٸے لگادیتا ہے، جب کوٸی کسٹمر خریدنے کے لٸے رابطہ کرتا ہے تو زید وہ چیز اسے بیچ دیتا ہے ، پھر وہ اسی ویب ساٸٹ پر جاکر وہ چیز جو اسے نے بیچ دی ہے لیکن خریدی نہیں ہے ، اب اسے خریدتا ہے اور ویب ساٸٹ والوں کو کسٹمر کا ایڈریس دیتا ہے وہ ویب ساٸٹ والے اس سامان کو زید کے کسٹمر تک پہنچا دیتے ہیں۔ کیا زید کا یہ طریقہ کاروبار شرعی اعتبار سے درست ہے؟

جواب : جو صورت سوال میں بیان کی گٸی ہے اس طرح زید کا یہ کام کرنا شرعا جاٸز نہیں ہے کیونکہ شریعت کا مسلمہ اصول ہے جو چیز آپ کی ملکیت نہیں ہے اسے آپ آگے کسی کو بیچ نہیں سکتے ہیں۔ زید نے جس چیز کو بیچا ہے وہ اس کا مالک ہی نہیں ہے ،پھر وہ آگے کیسے بیچ سکتا ہے نیز اس میں یہ بھی خرابی ہے ہے کہ زید کا بیچی جانے والی چیز پر قبضہ بھی نہیں ہورہا۔ اور خریدوفروخت کی شراٸط میں سے ہے کہ جس منقولی چیز کو بیچا جارہا ہے وہ چیز اپنی ملکیت بھی ہو اور اس پر قبضہ حقیقی یا قبضہ حکمی بھی ہو ۔

آن لاٸن کاروبار اور جدید مساٸل1 جواب
18 اکتوبر، 2024

مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ ہماری ایک آنٹی گھر میں مختلف frozen itemبناتی ہیں، پھر سوشل میڈیا کے ذریعے اس کی تشہیر کرتی ہیں اور آرڈر آنے پر پھر کسٹمر کامال تیارکرتی ہیں۔ کیا اس طرح ان کا آن لاٸن آرڈر لینا، جبکہ سامان موجود نہیں ہے ، سامان کی خریداری آرڈر کے بعد کی جاتی ہے ، کیا یہ شرعا درست ہوگا۔

جواب : اصطلاح شرع میں اس بیع کو بیع استصناع کہتے ہیں ، یعنی آرڈر پر سامان بنوانا۔ یہ کام شرعی اعتبار سے ہر اس شے میں ہوسکتا کے جسے عموما آرڈر پر بنوایاجاتا ہےاگرچہ سامان اس وقت ملکیت میں موجود نہ ہو، البتہ یہ ضروری ہے کہ کہ پہلے سب طےکرلیا جاۓ کہ جو مال بنوایا جاۓ گا وہ کیسا ہوگا، مقدار و تعداد کیاہوگی، قیمت کیا ہوگی، سامان مطلوبہ مقام تک کیسے پہنچے گا، اس کے چارجز الگ ہونگے یا ساتھ ہی شامل ہیں المختصر سب اتنا واضح کردیا جاۓ کہ خریدنے والے اور بیچنے والے کے درمیان تنازع کی کوٸی صورت نہ ہو۔ اعلی حضرت امام اہلسنت اس طرح کی بیع سے متعلق فرماتے ہیں : ”کسی سے کوئی چیز اس طرح بنوانا کہ وہ اپنے پاس سے اتنی قیمت کو بنادے یہ صورت استصناع کہلاتی ہے کہ اگر اس چیز کے یوں بنوانے کا عرف جاری ہے اوراس کی قسم و صفت و حال و پیمانہ و قیمت وغیرہا کی ایسی صاف تصریح ہوگئی ہے کہ کوئی جہالت آئندہ منازعت کے قابل نہ رہے یہ عقد شرعا جائز ہوتا ہے اور اس میں بیع سلم کی شرطیں مثلاً روپیہ پیشگی اس جلسہ میں دے دینا یا اس کا بازار میں موجود رہنا یا مثلی ہونا کچھ ضرور نہیں ہوتا۔“(فتاویٰ رضویہ، 17/597)

آن لاٸن کاروبار اور جدید مساٸل1 جواب
18 اکتوبر، 2024

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ مختلف کمپنیز سے آن لائن سامان منگوانے کے لیے سامان آرڈر کرتے وقت ہی کارڈ پیمنٹ کی جاتی ہے یعنی سامان کی پیمنٹ پہلے ہو جاتی ہے اور سامان بعد میں دوسرے تیسرے یا چوتھے دن کسٹمر تک پہنچتا ہے کیا سامان کسٹمر تک پہنچنے سے پہلے ہی کارڈ پیمنٹ کرنا جائز ہے؟

پوچھی گئی صورت میں کارڈ کے ذریعے پیمنٹ کی ادائیگی پہلے کردینا جائز ہے،اس میں کوئی حرج نہیں،کیونکہ جب مبیع و ثمن کی مقدار وغیرہ کی تعیین ہوجائے (یعنی جو چیز بیچی جارہی ہے اس کی مکمل وضاحت کردی گئی ہے کہ وہ کس طرح کی ہوگی اور جس قیمت پر خریدی گئی وہ بھی مقرر ہے)اور دیگر بیع کی تمام شرائط پائی جائیں تو اس کے بعد محض مبیع پر قبضہ نہ کرنے کی وجہ سے بیع فاسد نہیں قرار دی جائے گی،کیونکہ بیع کے صحیح ہونے کیلئے مبیع پر قبضہ کرلینا شرط نہیں،بلکہ بیع تو فقط ایجاب و قبول یا اس کے قائم مقام تعاطی وغیرہ کے ذریعے منعقد ہوجاتی ہے، البتہ اس طرح کی منقولی(Moveable) چیز پر قبضہ کیے بغیر آگے بیچنا جائز نہیں ہے کیونکہ آگے بیچنے کے لیے اس چیز پر قبضہ ضروری ہے۔

آن لاٸن کاروبار اور جدید مساٸل1 جواب
18 اکتوبر، 2024