متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
عقائد
1
سوال 08: کیا مرنے کے بعد انسان کی روح کا تعلق جسم سے ہوتا ہے ؟
15 اکتوبر، 2024Abdul Qudoos
جواب دہندہ
A
جواب : جی ہاں بالکل روح کا تعلق مرنے کے بعد جسم سے رہتا ہے ۔ حدیث پاک میں یہ موجود ہے کہ "فیعاد روحہ"ترجمہ : اس کی روح کو لوٹا دیا جاتا ہے ۔ اسی لئے روح کو عذاب بھی محسوس ہوتا ہے ،قبر کی تکلیفیں یا راحتیں اسے محسوس ہوتی ہیں لہذا روح کا تعلق جسم سے مرنے کے بعد بھی قائم ہوتا ہے ۔
منح الروض الازھر شرح فقہ اکبر میں ہے: واعادۃ الروح‘‘ أي: ردّھا أو تعلقہا ’’إلی العبد‘‘ أي: جسدہ بجمیع أجزاءہ أو بعضہا مجتمعۃ أو متفرقۃ ’’في قبرہ حق‘ترجمہ : روح کا جسم کی طرف لوٹانا یعنی روح کو دوبارہ جسم میں لوٹانا یا روح کا بندے کے جسم سے قبر میں تعلق قائم ہونا خواہ تمام اجزاء کے ساتھ ہو یا بعض کے ساتھ یہ ( عقیدہ و نظریہ ) حق ہے ۔
(منح الروض الازھر شرح فقہ اکبرصفحہ 182مکتبۃ المدینہ)
صاحبِ بہار شریعت مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں :مرنے کے بعد بھی روح کا تعلق بدنِ انسان کے ساتھ باقی رہتا ہے، اگرچہ روح بدن سے جُدا ہو گئی، مگر بدن پر جو گزرے گی رُوح ضرور اُس سے آگاہ و متأثر ہوگی، جس طرح حارتِ دنار مں ہوتی ہے، بلکہ اُس سے زائد۔ دناض مں ٹھنڈا پانی، سرد ہَوا، نرم فرش، لذیذ کھانا، سب باتںر جسم پر وارِد ہوتی ہںگ ، مگر راحت و لذّت روح کو پہنچتی ہے اور ان کے عکس بھی جسم ہی پر وارِد ہوتے ہںم اور کُلفت و اذیّت روح پاتی ہے،اور روح کے لےہ خاص اپنی راحت واَلم کے الگ اسباب ہںک ، جن سے سُرور یا غم پدلاہوتا ہے، بعینہ سب حالتںیں برزخ میں ہیں ۔
( بہارشریعت ، جلد 01، حصہ 01، صفحہ 100 مکتبۃ المدینہ)