عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 4,736 جوابات شدہ سوالات

السلام علیکم صیغہ صفت تو مضاف ہونے کے باوجود بھی تعریف حاصل نہیں کرتا (نکرہ ہی رہتا ہے) تو پھر الحمدللہ فاطر السموات میں فاطر کیوں مجرور ہے؟ اگر لفظِ جلالہ کی صفت کہیں گے تو لفظِ جلالہ معرفہ ہے اور فاطر السموات مذکورہ قاعدہ مطابق نکرہ ہے

لفظ اسم جلالت کے لئے صفت بنے گا۔

نحو1 جواب
26 اپریل، 2024

ترکیب نحوی کرنے کا آسان طریقہ کیا ہے؟

. "🌹 ترکیبوں کی کمزوری کیسے دُور ہو ؟" "✍️ ابو المتبسِّم عطاری" 👈 علم النحو کی ایک شاخ ترکیب بھی ہے۔ اور یہ ایک نہایت پیچیدہ عمل ہے۔ اگر کوئ ترکیبوں میں کمزور ہے تو عبارت کا سمجھنا اُس کے لئے مشکل ہو جاتا ہے۔ اور طالب علم تعیین نہیں کر پاتا کہ یہ کلمہ اِس مقام پر کیا بن رہا ہے۔ 👈 پھر ایسا طالب علم کچھ عرصہ کے بعد احساسِ کمتری ، مایوسی کا شکار ہوجاتا ہے۔ حالانکہ اگر یہ طالب علم فقط کچھ عرصے کے لئے صحیح انداز سے ترکیبوں پر محنت کرتا تو اس کے لئے ترکیبیں کرنا آسان ہوجاتیں۔ 👈 اگر کوئ طالب علم ترکیبوں میں عُبور حاصل کرنا چاہ رہا ہے۔ تو ان ”6” باتوں پر عمل کر لیں۔ ان شاء اللّٰه عزوجل آپ کی ترکیبوں کی کمزوری دُور ہوجائے گی: 1️⃣ صرف و نحو کے قواعد کا سمجھ لینا اور یاد ہونا بے حد ضروری ہے۔ 2️⃣ صیغوں کی صرفی تحقیق مع تعلیل کے آنا ضروری ہے۔ 3️⃣ اس کے بعد کسی کتاب کے ابتدائ 3 یا 4 لفظوں پر آپ خود اعراب لگائیں جو اعراب دیا اس کی وجہ بھی آنی چاہیے۔ 4️⃣ پھر کسی کے ساتھ اُسی تیار شُدہ عبارت کی تکرار کر لیں۔ 5️⃣ مستقل مزاجی کے ساتھ عمل کریں۔ ابتداءً 3 لفظوں پر ، پھر 5 پر "وعلی ھذا القیاس" کرتے کرتے ایک دن ایسا آئے گا کہ آپ ترکیبوں میں مضبوط ہوجائیں گے۔ 6️⃣ عند اللّٰه دُعا اور سرکار (صلی اللّٰه علیه وسلم) پر درودِ پاک پڑھتے رہنا۔

نحو1 جواب
26 اپریل، 2024

نحو کا اجراء کیسے کریں

"نحوی اجراء کرنے کا طریقہ" "از قلم: ابو المتبسِّم ایاز" 1۔ کلمہ اسم ہے یا فعل یا حرف ؟ 2۔ اگر اسم ہے تو معرب ہے یا مبنی؟ 3۔ اگر مبنی ہے تو مبنی الاصل یا مشابہ مبنی الاصل ؟ 4۔ مبنی الاصل ہے تو کونسی قسم ؟ مشابہ مبنی الاصل ہے تو کونسی قسم؟ اس کا اعراب کیا ہے؟ 5۔ اگر معرب ہے تو پھر بتائیے واحد ، تثنیہ یا جمع ہے ؟ 6۔ جمع ہے تو کونسی قسم ؟ سالم ، مکسر ، قلت یا کثرت ؟ 7۔ مذکر ہے یا مئونث ؟ 8۔ اگر مؤنث ہے تو مؤنث کی کونسی قسم ہے ؟ 9- معرفہ ہے یا نکرہ ؟ 10- اگر معرفہ ہے تو معرفہ کی اقسام میں سے کونسی قسم ہے؟ 11۔ منصرف ہے یا غیر منصرف ؟ 12۔ اگر غیر منصرف ہے تو دو اسباب کونسے ہیں ؟ 13۔ اگر معرب ہے تو وجوہ اعراب میں سے کونسی قسم ہے ؟ 13۔ مرفوعات ، منصوبات ، مجرورات میں سے کیا ہے ؟ 14۔ یہ کلمہ عامل ہے یا معمول ؟ 15۔ اگر عامل ہے تو عامل کی کونسی قسم ہے ؟ 16۔ لفظی ہے تقدیری ؟ 17۔ لفظی ہے تو بالحرکت یا بالحرف ہے ؟ اور اگر تقدیری ہے تو بالحرکت یا بالحرف ؟ 18۔ اعراب اصلی ہے یا تبعی؟ 19۔ اگر یہ کلمہ حرف ہے تو معانی ہے یا مبانی ؟ 20۔ معانی ہے تو حروف عاملہ و غیر عاملہ میں سے کیا ہے ؟ 21۔ اگر عاملہ میں سے ہے تو عاملہ افعال میں سے ہے یا عاملہ اسماء میں سے ؟ 21۔ اگر غیر عاملہ میں سے ہے تو حروف معانی میں سے کون سی قسم میں سے ہے ؟

نحو1 جواب
29 اپریل، 2024

نحو میں مہارت کیسے حاصل کی جائے

"🌹فنِ نحو میں مضبوطی کا آسان حل🌹" "✍️ ابو المتبسِّم ایاز" 👈 اِس فن پہ تو کتبِ کثیرہ تحریر کی گئی ہیں۔ اور وقت کے بدلنے کے ساتھ ساتھ مزید کتب بھی لکھی جارہی ہیں۔ 👈 لیکن اِس فن میں مضبوطی حاصل کرنے کا ایک آسان طریقہ عرض کرتا ہوں وہ یہ ہے کہ آپ اِس فن کو 9 حصوں پہ تقسیم کریں: 👈 "پہلا حصہ: تعارف علمِ نحو" (اِس میں نحو کی تعریف ، موضوع ، لفظ کی تعریف مع اقسام وغیرہ) 👈 "دوسرا حصہ: أسماء کا بیان" (اسم کی تقسیم باعتبارِ تعریف و تنکیر ، افراد ، اعراب و بناء ، تذکیر و تأنیث وغیرہ) 👈 "تیسرا حصہ: افعال کا بیان" (افعال قلوب ، مدح و ذم ، مقاربہ وغیرہ) 👈 "چوتھا حصہ: مرکبات کا بیان" (مرکب اضافی ، توصیفی ، مزجی ، بنائ وغیرہ) 👈 "پانچواں حصہ: مرفوعات کا بیان" (مکمل 8 مرفوعات کا مختصراً تعارف) 👈 "چھٹا حصہ: منصوبات کا بیان" (مکمل 12 منصوبات کا تعارف) 👈 "ساتواں حصہ: توابع کا بیان" (صفت ، بدل عطف وغیرہ کا بیان) 👈 "آٹھواں حصہ: عوامل کا بیان" (اسماء و افعال عوامل وغیرہ کا بیان) 👈 "نواں حصہ: حُروف کا بیان" (معانی و مبانی کی مختصراً بحث) 👈 آپ اِن 9 حصوں کو سمجھ کہ یاد کریں ان شاء اللّٰه عزوجل آپ کو نحو میں کمزوری باقی نہیں رہے گی۔

نحو1 جواب
5 مئی، 2024