کل کی صرفی تحقیق
واحد مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مجرد مہموز الفاء باب نصر ینصر ۔۔
عربی گرامر سوال و جواب
عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔
کل 3,697 جوابات شدہ سوالات
واحد مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مجرد مہموز الفاء باب نصر ینصر ۔۔
قال فعل اللہ اس کا فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
أیضا کی ترکیب یوں ہوتی ہے کہ اس سے پہلے آض فعل محذوف نکالا جاتا ہے اور یہ اس کا مفعول مطلق بنتا ہے آض فعل ،ھو ضمیر فاعل ، ایضا مفعول مطلق فعل فاعل مفعول مطلق ملکر جملہ فعلیہ خبریہ اور نحو کی ترکیب تو عبارت کے مطابق ہوتی ہے عموما جہاں امثلہ میں آتا ہے تو وہاں اس کو ما بعد کی طرف مضاف کرتے ہیں اور اس مرکب اضافی کو مثالہ مبتدا محذوف کی خبر بناتے ہیں
جب جار مجرور کا متعلق ( فعل یا شبہ فعل ) لفظوں میں موجود ہو تو اس وقت جار مجرور کو ظرف لغو کہتے ہیں
ضمیر متصل اور منفصل کو سمجھنے کے لیے پہلے تو یاد کر لیں کچھ طریقے یہ ہیں 1 فعل کے ساتھ جو متصل ضمیر ہوتی ہے وہ متصل ہوتی ہے 2 ایاک وغیرہ جو ضمائر ہیں وہ منفصل ہیں 3 حرف جر یا اسم کے ساتھ جو ضمیر آئے گی وہ بھی متصل ہوگی 4 فعل یا حرف مشبہ بالفعل کے ساتھ جو ضمیر آتی ہے یعنی ک کما کم وغیرہ یہ متصل ہیں اور ھو ھما ھم وغیرہ جو فعل یا حرف مشبہ بالفعل کے ساتھ نا ہوں وہ منفصل ہوں گی یوں یاد رکھیں کچھ مشق کریں ان شاء اللہ یاد رہیں اور سمجھ بھی آئیں گی
ضمیر متصل ہمیشہ کسی نا کسی لفظ کے ساتھ جڑی ہوئی ہوتی ہے الگ سے استعمال نہیں ہوتی اور ضمیر منفصل الگ سے استعمال ہو جاتی ہے ایک اور فرق یوں بھی یاد رکھیں کہ ضمیر متصل عامل سے مقدم نہیں ہوسکتی اور نا ہی اس کا عامل معنوی ہوگا اور ضمیر منفصل عامل سے مقدم بھی ہو سکتی اس کا عامل معنوی بھی ہو سکتا ہے
یحیٰ غیر منصرف ہے پہلی وجہ : دو سبب پائے جا رہے ہیں 1 عجمہ 2 علمیت دوسری وجہ : الف مقصورہ پایا جا رہا ہے اور یہ دو سبب کے قائم مقام ہے
واحد مذکر اسم فاعل ثلاثی مزید فیہ مثال واوی+مہموز اللام باب تفعّل
جمع میں صیغہ مخصوص ہوتا ہے اور اس کا ایک خاص وزن ہوتا ہے جبکہ اسم جمع کا کوئی خاص وزن نہیں ہوتا
اصل میں یَوْجِبُ تھا قاعدہ وہ واو جو علامت مضارع مفتوح اور فتحہ کے درمیان یا علامت مضارع مفتوح اور کسرہ کے درمیان میں واقع ہو اسے حذف کرنا واجب ہے پھر یَجِبُ ہوا۔۔
واحد مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مجرد صحیح باب ضرب یضرب ۔۔
6 معنی میں آتا ہے زائدہ بعضیہ بیانیہ ابتداء غایت للزمان و المکان تعلیل استعانت
مشرق۔واحد مذکر اسم فاعل ثلاثی مزید فیہ صحیح باب افعال مولی واحد مذکر اسم فاعل ثلاثی مزید فیہ لفیف مقرون باب افعال
جو اسم مشتق ایسی ذات پر دلالت کرے جس کے ساتھ فعل قائم ہو اس اسم فاعل کہتے ہیں جیسے آکلٌ ۔۔ضاربٌ
صریح وہ لفظ ہوتا ہے جو واضح اور قطعی معنی رکھتا ہو، جس میں کسی اور مطلب کا احتمال نہ ہو یا بہت کم ہو۔ یعنی جو بات کہی گئی ہو، وہ بلاتردد سمجھ میں آ جائے۔ مؤول وہ لفظ ہوتا ہے جو بظاہر ایک مطلب دے، لیکن اس کا دوسرا مطلب بھی ممکن ہو، اور وہ دوسرے مطلب پر قرینہ (سند یا دلیل) موجود ہو۔ یعنی اس میں تاویل (تشریح یا تشبیہ) کی گنجائش ہوتی ہے۔
أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا» سبق إعرابها «إِذا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلاةِ» الجار والمجرور متعلقان بالفعل قبلهما والجملة في محل جر بالإضافة وإذا ظرف متعلق بالجواب فاغسلوا «فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ وَأَيْدِيَكُمْ إِلَى الْمَرافِقِ» الجار والمجرور متعلقان بالفعل اغسلوا والواو فاعله وجوهكم مفعوله وأيديكم عطف عليها «وَامْسَحُوا بِرُؤُسِكُمْ» الجار والمجرور متعلقان بالفعل وقيل الباء زائدة للتبعيض وقيل للإلصاق «وَأَرْجُلَكُمْ» عطف على وجوهكم «إِلَى الْكَعْبَيْنِ» متعلقان بمحذوف حال من أرجلكم
صیغہ اسم جامد رباعی مزید فیہ ناقص واوی
فعل مجہول وہ فعل ہوتا ہے جس کی نسبت مفعول بہ کی طرف کی جائے تو باب کرم یکرم فعل لازم ہوتا ہے اور فعل لازم کا مفعول بہ نہیں آتا اس وجہ سے فعل مجہول بھی نہیں آتا یاد رہے یہ فعل مجہول نا آنا اس وقت ہے جب فعل مجہول کی نسبت مفعول بہ کی طرف کی جائے یا اس کا نائب الفاعل مفعول بہ ہو اگر مفعول بہ کے علاوہ کوئی مفعول ہوگا تو فعل مجہول بن سکتا ہے
لم ینقطع فعل نزول مضاف المطر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
احباء حبیب کی جمع ہے صیغہ واحد مذکر صفت مشبہ ثلاثی مجرد مضاعف از باب سمع یسمع
صیغہ واحد مذکر صفت مشبہ ثلاثی مجرد صحیح از باب سمع یسمع
مصدرِ میمی باب مفاعلہ کے علاوہ جس مصدر کے شروع میں میمِ زاندہ ہو اسے مصدرِ میمی کہتے ہیں، اس کے تین اوزان ہیں پہلا وزن ثلاثی مجرد صحیح افعال کا مصدرِ میمی مَفْعَلٌ کے وزن پر آتا ہے جیسے: مَرْجَعٌ دوسرا وزن مثالِ واوی کا مصدرِ میمی مَفْعِلٌ کے وزن پر آتا ہے جیسے: مَوْضِعٌ تیسرا وزن غیر ثلاثی افعال کا مصدرِ میمی اسمِ مفعول کے وزن پر آتا ہے جیسے: مُکْرَمٌ
یہ ہفت اقسام حروف اصلیہ میں حرف علت ہونے کے اعتبار سے بنتی ہیں اور الف کبھی بھی کسی کلمے میں حرف اصلی نہیں ہوتا اس وجہ سے الف کو نہیں لیا گیا
لم آلُ صیغہ واحد متکلم فعل مضارع جحد بلم معروف ثلاثی مجرد مہموز الفاء و ناقص واوی از باب نصر ینصر
اسم متمکن کی سولہ اقسام ہیں
يَعْلَمُونَ» مضارع مرفوع والواو فاعله «ظاهِراً» مفعول به والجملة مستأنفة لا محل لها «مِنَ الْحَياةِ» متعلقان بما قبلهما «الدُّنْيا» صفة الحياة «وَ» الواو حالية «هُمْ» مبتدأ «عَنِ الْآخِرَةِ» متعلقان بالخبر «غافِلُونَ» «هُمْ» توكيد للأولى والجملة حال
صیغہ واحد مذکر اسم مفعول ثلاثی مجرد صحیح از باب ضرب یضرب
مصدر ثلاثی مجرد اجوف یائی از باب ضرب یضرب
صلۃ صیغہ مصدر ثلاثی مجرد مثال واوی از باب ضرب یضرب تعلیل : اصل میں یہ وِصْل کے وزن پر تھا قاعدہ : مثال واوی کا مصدر اگر فعل کے وزن پر ہو تو اس کے واؤ کو حذف کر کے عین کلمہ کو کسرہ دیتے ہیں ، اور واؤ محذوفہ کے عوض آخر میں ’ۃ‘ کا اضافہ کر دیتے ہیں ہاں اگر مصدر فعل کے وزن پر ہو تو عین کلمہ کو بعض اوقات فتحہ دیتے ہیں استعمال: قاعدہ کے مطابق واؤ کو حذف کیا ، عین کلمہ جو یہاں صاد ہے کو کسرہ دیا ، اور آخر میں گول تاء کا اضافہ کیا تو "صِلَۃٌ" ہو گیا حال اسم جامد ثلاثی مجرد اجوف واوی تعلیل : اصل میں حَوَل تھا۔ قاعدہ : واؤ یاء متحرک ہوں اور ان کا ما قبل مفتوح ہو تو ان کو الف سے بدل دینا واجب ہے۔ استعمال : حَوَل میں واؤ متحرک ہے ، اور ما قبل مفتوح ہے، قاعدہ کے مطابق اسے الف سے تبدیل کیا تو حال ہو گیا
مصدر ثلاثی مجرد صحیح از باب ضرب یضرب
صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد اجوف یائی و مہموز اللام از باب سمع یسمع تعلیل : اصل میں یہ صیغہ "یَشْیَءُ" تھا قاعدہ : واؤ اور یاء متحرک ہوں اور ان کا ما قبل ساکن ہو تو ان دونوں کی حرکت ما قبل کو دینا واجب ہے اور حرکت کے موافق حرف علت سے تبدیل کرنا بھی واجب ہے۔ استعمال : یاء متحرک ہے ، ما قبل ساکن ہے ، یاء کی حرکت ما قبل کو دی ، پھر یاء کو حرکت کے موافق حرف علت یعنی الف سے تبدیل کیا تو "یشاء" ہو گیا ہے ۔
صیغہ تنثیہ مذکر اسم مفعول ثلاثی مجرد صحیح از باب نصر ینصر
اسم جامد ثلاثی مجرد صحیح
"آکُلُ" اصل میں أأکل تھا قاعدہ : دو ہمزہ جمع ہو جائیں اور ان میں سے دوسرا ساکن ہو تو اسے پہلے والے ہمزہ کی حرکت کے مطابق بدلنا واجب ہے یہاں پہلا ہمزہ متحرک ہے اور مفتوح ہے تو دوسرے ہمزہ کو الف سے تبدیل کیا تو أاکل ہو گیا اب کتابت کے اصول کے مطابق اسے آکل لکھا جائے گا
جی ! باء حرف جر ہی ہے اور ھدی تقدیرا مجرور ہے کیوں کہ ھدی یہ اسم منقوص ہے اور اسم منقوص کا اعراب تقدیری ہوتا ہے
یہ موصوف صفت نہیں ہیں بلکہ مضاف اور مضاف الیہ ہیں
صیغہ واحد متکلم فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد ناقص یائی از باب ضرب یضرب اصل میں "أعنِیُ" تھا یاء مضموم ما قبل مکسور ہو تو اسے ساکن کر دینا واجب ہے تو یہاں یاء کو ساکن کیا تو "أَعْنِیْ" ہو گیا
اسم جامد ثلاثی مزید فیہ صحیح
عاملین صیغہ تثنیہ مذکر اسم فاعل ثلاثی مجرد صحیح از باب سمع یسمع مختلفین صیغہ تثنیہ مذکر اسم فاعل ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب افتعال
"کنی" صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مجرد ناقص یائی از باب ضرب یضرب اصل میں کَنَی تھا یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو "کنٰی" ہو گیا
صیغہ واحد مذکر صفت مشبہ ثلاثی مجرد مثال واوی از باب کرم یکرم
مولی اسم جامد ثلاثی مزید فیہ لفیف مفروق حروف اصلیہ و ل ی اصل میں مولَیُ تھا یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو مولا ہوگیا عبادۃ مصدر ثلاثی مجرد صحیح از باب نصر ینصر
اس میں کوئی تعلیل نہیں ہوئی
لن یضروا صیغہ جمع مذکر غائب فعل مضارع جحد بلن نفی ثلاثی مجرد مضاعف از باب نصر ینصر
خاف اصل میں خَوِفَ تھا واؤ متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو خاف ہو گیا
حرف کی صرفی تحقیق نہیں ہوتی فعل کی صرفی تحقیق میں درج ذیل چیزیں بتائی جائیں گی صیغہ ، گردان کا نام ، شش اقسام ، ہفت اقسام اور آخر میں باب
علم الصرف کا جامع فائدہ یہ ہے کہ آپ صیغوں کو سمجھ جائیں یعنی کونسا لفظ کس کلمہ سے بنا ہے اس کا معنی کیا ہوگا وغیرہ اس چیز کو سمجھنے کا فائدہ یہ ہوگا کہ آپ قرآن کریم میں صیغوں کی پہچان حاصل کر پائیں گے اور قرآن کو درست سمجھ پائیں گے
ابن سے بنون بننا یہ خلاف قیاس ہے یعنی حقیقی جمع مذکر سالم نہیں ہے بلکہ اس کے وزن پر ہے
بشیر بھی صفت مشبہ ہے صفت مشبہ کا ایک وزن فعیل بھی ہے
مارا اس ایک شخص نے
اسم جامد ثلاثی مزید فیہ صحیح مادہ : ح ک م
علم میں لذت کیوں نہیں محسوس ہوتی؟؟ علم میں لذت محسوس نا ہونا کئی وجوہات سے ہو سکتا ہے اور ان سب کا علاج یہ ہے کہ اپنے دل و دماغ کو پاکیزہ رکھیں گناہوں سے محفوظ رہیں اور جو سیکھیں اس پر عمل لازمی کرنے کی کوشش کریں
ضرور کیئے جائیں گے وہ دو مرد
واحد مذکر اسم ظرف ثلاثی مجرد صحیح باب نصر ینصر
مفرد منصرف صحیح
صیغہ جمع مذکر سالم اسم فاعل ثلاثی مجرد ناقص یائی از باب ضرب یضرب اصل میں قاضِیِین تھا قاعدہ : یاء مکسور یا مضموم ہو اور اس سے پہلے کسرہ ہو تو یاء کو ساکن کرنا واجب ہے پہلی یاء کو ساکن کر دیا پھر دونوں یاء ساکن تجے اجتماع ساکنین کی وجہ سے پہلی یاء کو حذف کیا تو قاضِین ہو گیا
صیغہ جمع مذکر سالم اسم فاعل ثلاثی مجرد ناقص یائی از باب ضرب یضرب اصل میں قالِیِین تھا قاعدہ : یاء مکسور یا مضموم ہو اور اس سے پہلے کسرہ ہو تو یاء کو ساکن کرنا واجب ہے پہلی یاء کو ساکن کر دیا پھر دونوں یاء ساکن تجے اجتماع ساکنین کی وجہ سے پہلی یاء کو حذف کیا تو قالین ہو گیا
امامۃ ثلاثی مجرد کا مصدر ہے مزید فیہ نہیں ہے
بلال کا مطلب ہے پانی یا ہر وہ چیز جس سے حلق کو تر کیا جائے
اسم جامد ثلاثی مجرد صحیح
ینعقد صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب انفعال یقول صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد اجوف واوی از باب نصر ینصر اصل میں یقْوُلُ تھا واؤ اور یاء متحرک ہوں اور ان کا ما قبل ساکن ہو تو ان کی حرکات ما قبل کی طرف نقل کر دینا واجب ہے واؤ کی حرکت قاف کو دی تو یقُولُ ہو گیا
حنیفۃ اسم جامد ثلاثی مزید فیہ صحیح مادہ : ح ن ف نحوی تحقیق ، لفظ موضوع مفرد اسم معرفہ مؤنث واحد غیر منصرف اعراب لفظی اعراب بالحرکت
اسم فاعل کے ماضی کو دیکھیں گے اگر وہ مجرد ہے تو یہ بھی مجرد ہوں گے اور اگر وہ مزید فیہ ہوگا تو یہ بھی مزید فیہ ہوگا
ہماری اس ایپ میں قواعد ڈالے گئے ہیں جن میں نوے فیصد قواعد کثیر الاستعمال ہیں یاد دو طرح سے کریں پہلے قاعدہ یاد کریں پھر اس کو مثال پر اپلائی کریں سٹیپ بائی سٹیپ پھر دوسری مرتبہ میں مثال سے قاعدہ بیان کریں جیسے قال لفظ یاد کر لیا تو اس سے قاعدہ یاد ہو جائے گا قال » اصل میں قول » تھا اب اس پر قاعدہ جاری ہوتا ہے واؤ متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلنے والا تو یوں پہلے قاعدہ پھر مثال اور پھر مثال سے قاعدہ بیان کریں کوشش کریں جہاں پر بھی کوئی قاعدہ استعمال ہو رہا ہو تو وہاں ابتداء مکمل قاعدہ ہی بیان کریں تاکہ آپ کو زیادہ سے زیادہ پختہ یاد ہو سکے
صیغہ واحد اسم آلہ کبری ثلاثی مجرد مثال واوی از باب ضرب یضرب مادہ : وزن
موصوف ایسی ذات ہوتی ہے جس کا کوئی وصف بیان کیا جائے جبکہ صیغہ صفت ذات نہیں بلکہ معنی ہے
مفعول بہ وہ اسم ہوتا ہے جس پر فعل واقع ہو اب اس کی پہچان سمجھنے کے لیے یہ طریقے دیکھیں پہلے فعل کی تعیین کریں کہ متعدی ہے یا لازم یعنی وہ فعل ایسا ہے کہ جس کا اثر فاعل کے علاوہ کسی دوسری چیز پر ہو سکتا ہے یا نہیں اگر فعل کا اثر فاعل کرنے والے کے علاوہ کسی دوسری چیز پر ہو سکتا ہے تو وہ فعل متعدی ہوگا اور اس کا مفعول بہ آئے گا مفعول بہ کیسے تلاش کریں ؟ اب فعل متعدی کا اثر دیکھیں کس چیز پر ہو رہا ہے جیسے ضرب زید بکرا ہمارے پاس عبارت ہے تو ترجمہ میں دیکھیں مارنے والا کون ہے ؟ اور اس نے یہ کام یا فعل کس پر کیا ہے تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ مارنے والا زید ہے اور اس نے بکر کو مارا ہے تو بکر مفعول بہ ہوا کیوں کہ یہ کام اس پر ہوا ہے اس کی دیگر مثالیں بھی دیکھیں شرب بکر لبنا نے دودھ پیا لقیت زیدا میں زید سے ملا اس طرح دیگر عبارت میں موجود امثلہ پر مشو کرنے سے مزید یہ بات واضح ہو جائے گی
اصل میں تدعُوِینَ تھا
صیغہ صفت موصوف نہیں بن سکتا
اصل میں مَکْوَنٗ تھا قاعدہ واؤ یا یاء متحرک ماقبل حرف صحیح ساکن ہو تو اس کی حرکت ماقبل کو دینا واجب ہے اگر یہ حرکت فتحہ ہو تو اسے الف سے بدلنا واجب ہے پھر مکون سے مکان ہوا۔۔
نیچے لکھی ہوئی چیزیں مسند اور مسند الیہ بنتی ہیں لاء نفی جنس ،ما و لا مشابہ بلیس ، افعال ناقصہ ، حروف مشبہ بالفعل ان سب کی خبر مسند ہوتی ہے اور اسم مسند الیہ ہوتا ہے مبتدا مسند الیہ اور خبر مسند ہوتی ہے فعل مسند نائب الفاعل و فاعل مسند الیہ ہوتے ہیں اسم فعل مسند اور اس کا فاعل مسند الیہ ہوتا ہے بس یہ چیزیں یاد رکھیں اس کے علاوہ کوئی اور چیز مسند الیہ مسند نہیں ہوتی
انسان جو بات بولتا ہے وہ لفظ کہلاتے ہیں
یہ تینوں کلمات ایک ہی صیغہ ہیں یعنی فعل امر صیغہ واحد مذکر حاضر ان کا معنی ہے سرخ ہو تو ایک مرد ان میں لفظی فرق ہے مختلف قبائل ہے استعمال کے اعتبار سے یعنی بعض ادغام کرتے ہیں سور بعض بغیر ادغام کے پڑھتے ہیں
اجوف یائی+ مہموز اللام
واحد مذکر اسم فاعل ثلاثی مجرد صحیح باب فتح یفتح۔۔۔
واحد مذکر غائب فعل ماضی مطلق مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح باب افّعل
کان فعل ناقص زید اس کا اسم قائما کان کی خبر کان فعل ناقص اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
باب نصر ینصر
زمانے کے اعتبار سے فعل کی 3 قسمیں ہیں فعل ماضی فعل مضارع فعل امر
واحد مذکر اسم فاعل ثلاثی مزید فیہ اجوف واوی باب افعال ۔۔
صرف و نحو کو مضبوط کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے صرف کے اہم اسباق اچھے انداز کے ساتھ سمجھ کر تکرار کرلیں اِس کے بعد قرآن مجید کے ایک پارے صیغوں پہ اجراء کریں۔ اِس کے بعد نحو کے اہم اسباق اچھے انداز کے ساتھ سمجھ کر تکرار کرلیں اِس کے بعد عربی کی کسی آسان پہ نحو کا اجراء کریں۔ ان شاء اللّٰه عزوجل اِس طرح سے آپ کی صرف و نحو مضبوط ہو جائے گی۔ یاد رکھیں صرف و نحو کمزور اِس وجہ سے ہے کہ ہم صرف یاد کرتے ہیں ، رٹا لگاتے ہیں. کبھی سمجھنے کی کوشش نہیں کی اور نا اجراء کرتے ہیں۔ اِس وجہ سے صرف و نحو کی کمزوری کبھی ختم نہیں ہوتی۔
الحمد نحوی ترکیب میں مبتدا بن رہا ہے اور مبتدا مرفوع ہوتا ہے اس وجہ سے الحمد مرفوع ہے
جی سلمان غیر منصرف ہے
صیغہ جمع مذکر حاضر فعل مضارع بلام توکید و نون توکید خفیفہ مجہول از باب افعال اصل میں لِتُطْوَعُنْ بر وزن لِتُکْرَمُن تھا واؤ متحرک ما قبل ساکن کی حرکت ما قبل دیکر واؤ کو الف سے بدلا تو لتطاعن ہو گیا
باب استفعال سے
صیغہ جمع مکسر ثلاثی مزید فیہ مہموز الفاء و مضاعف اصل میں أءمِمَۃ تھا دو ہم جنس یعنی میم جمع ہوئے تو اس پر یہ قاعدہ جاری ہوا کہ: اگر دو حروف ایک جنس کے جمع ہو جائیں اور دونوں متحرک ہوں تو پہلے کو ساکن کر کے دونوں کا ادغام کر دیا جائے تو یہ أئمۃ ہو گیا اور اسے ایمۃ بھی پڑھ سکتے ہیں
عجمہ کے پہچاننے کے مختلف طریقے ہیں اکثر دو طریقوں سے پہچان ہوتی ہے کسی امام لغت یا صرف و نحو نے کہا ہو کہ یہ لفظ عجمی ہے یا لغت میں لکھا ہو تو پتہ چلتا ہے کہ عجمی ہے
اشتقاق صرفی سے مراد وہ عمل ہے جس میں کسی بنیادی لفظ (اصل لفظ یا مادہ) میں مختلف لاحقے یا سابقے شامل کرکے نیا لفظ بنایا جاتا ہے۔ اس عمل کے ذریعے الفاظ کے معنی میں تبدیلی آتی ہے اور بعض اوقات لفظ کی نوعیت (مثلاً اسم، فعل، صفت) بھی بدل جاتی ہے۔
یہ جمع سالم ہے لیکن جمع مؤنث سالم بننا اس کا سماعی ہے جمع مؤنث سالم بننے کی جو حدود اربعہ ہیں ان میں السماء داخل نہیں ہے
النبأ اسم جامد ثلاثی مجرد مہموز اللام العظیم صیغہ واحد مذکر صفت مشبہ ثلاثی مجرد صحیح از باب کرم یکرم
دونوں اسم جامد ثلاثی مزید فیہ صحیح ہیں
مرض اسم جامد ثلاثی مجرد صحیح (بمعنی بیماری)
مھاد اسم جامد ثلاثی مزید فیہ صحیح (م،ھ،د) اوتادا اسم جامد ثلاثی مزید فیہ مثال واوی (و،ت،د) جمع بروزن افعال ازواجا اسم جامد ثلاثی مزید فیہ اجوف (ز،و،ج) جمع بروزن افعال
نوم مصدر ثلاثی مجرد اجوف واوی از باب نصر ینصر
افعل ثلاثی مزید فیہ ہے ابواب میں سے ہے در اصل تو یہ تفعل ہی ہوتا ہے
أَسْأَلُ صیغہ واحد متکلم فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد مہموز العین از باب فتح یفتح
اضافت لفظیہ میں آ سکتا ہے
1. عربی نحو اور صرف سیکھیں – بنیادی گرامر اور الفاظ کے معانی کو سمجھیں۔ 2. مطالعہ اور مشق کریں – قرآن، احادیث، اور عربی ادب پڑھیں اور لکھنے کی عادت ڈالیں۔ 3. سننے اور بولنے کی مہارت بڑھائیں – عربی لیکچرز سنیں اور اہلِ زبان سے گفتگو کریں۔ 4. لغت اور ترجمہ کا استعمال کریں – عربی لغات سے مدد لیں اور عبارات کا ترجمہ اور تجزیہ کریں۔ 5. مستقل مزاجی رکھیں – روزانہ وقت نکالیں اور سیکھنے کے عمل کو جاری رکھیں۔
غیر منصرف ہے
آمین کی صرفی تحقیق نہیں ہوگی کیوں کہ یہ اسم فعل ہے اور اسم فعل کی صرفی تحقیق نہیں ہوتی