عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 3,697 جوابات شدہ سوالات

صرف صغیر بنانا کیوں ضروری ہے اور اس کو بنانے کا طریقہ کیا ہے صرف صغیر اور صرف کیبر بنانے کا فائدہ کیا ہے رہنمائی فرما دیں

صرف صغیر و کبیر بنانا فقط پریکٹس کے لئے ہے اس سے فایدہ یہ ہوتا ہے کہ طالب علم گردانیں یاد کر کے عربی زبان کے افعال اور ان کے ابواب پر مہارت حاصل کر لیتا ہے جس کے ذریعے عربی عبارت پڑھنا آسان ہو جاتا ہے

صرف1 جواب
9 دسمبر، 2024

سوال یہ ہے کہ صرف صغیر میں مصدر کو ماضی مضارع کے بعد ذکر کیوں کیا جاتا ہے پہلے کیوں نہیں کیا جاتا اور اس میں فذاک اور ھو کیوں ذکر کیا جاتا ہے

در اصل یہ گردان اس ترتیب پر ہے کہ کہ ترکیبی لحاظ سے بھی درست رہے اب مصدر کو فعل ماضی و مضارع کے بعد ذکر کرنے کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ مفعول مطلق بنے اور فذاک و ھو ذکر کرنے کی وجہ یہ ہے کہ ان کے بعد صفت کے صیغے یعنی اسم فاعل و مفعول ہیں جو کہ ترکیبی لحاظ ذاک اور ھو کی خبر بنیں گے اور دوسری وجہ یہ ہے کہ صفت کے صیغے کے لیے کوئی اعتماد یعنی چیز ہونا ضروری ہے جس کے ساتھ یہ قائم ہوں

صرف1 جواب
10 دسمبر، 2024

یُدَعُّوْنَ صیغہ کی صرفی تحقیق

آپ کے لگائے گئے اعراب کے مطابق صیغہ کی صرفی تحقیق صیغہ جمع مذکر غائب فعل مضارع مثبت مجہول ثلاثی مجرد مضاعف از باب نصر ینصر اصل میں یُدْعَعُون تھا قاعدہ دونوں ہم جنس حروف متحرک ہوں اور ان کا ماقبل حرف ساکن غیر مدہ ہو تو پہلے حرف کی حرکت کو اس حرف کی طرف نقل کر کے ادغام کریں گے عین کی حرکت دال کی طرف نقل کر کے عین کا عین میں ادغام کیا تو یُدَعُّون ہوگیا

صرف1 جواب
23 ستمبر، 2024

النبی کی ا اصل اور اس میں تعلیل ہوئی ہے کیا؟؟

صیغہ واحد مذکر صفت مشبہ ثلاثی مجرد ناقص واوی از باب نصر ینصر اصل میں نبیو تھا قاعدہ ہر وہ واو جو دوسرے حرف سے بدلی ہوئی نہ ہو اگر کسی غیر ملحق کلمہ میں ياء کے ساتھ جمع ہو جائے اور ان میں پہلا حرف (واو ہو یا یاء) ساکن ہو تو واو کو یاء سے بدل کر یا کا یاء میں ادغام کرنا واجب ہے اس قاعدے کے تحت واؤ کو یاء سے بدل کر یاء کا یاء میں ادغام کیا تو نبیٌّ ہو گیا

صرف1 جواب
7 دسمبر، 2024

صلوا صیغہ کی صرفی تحقیق اور تعلیل بتائین

جمع مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مزید فیہ ناقص یائی باب تفعیل تعلیل اصل میں صلیو تھا قاعدہ لام کلمے میں یاء مضموم ہو ماقبل مکسور ہو اس کے بعد واو جمع ہو تو اس کی حرکت ماقبل کو دیکر اسے حذف کرنا واجب ہے پھر صلو ہوگیا

صرف1 جواب
7 دسمبر، 2024

جید جدایہ دونوں کونسےصیغےہیں؟

جید صیغہ واحد مذکر صفت مشبہ ثلاثی مجرد اجوف واوی از باب نصر ینصر اصل میں جیوِد تھا قاعدہ ہر وہ واو جو دوسرے حرف سے بدلی ہوئی نہ ہو اگر کسی غیر ملحق کلمہ میں ياء کے ساتھ جمع ہو جائے اور ان میں پہلا حرف (واو ہو یا یاء) ساکن ہو تو واو کو یاء سے بدل کر یا کا یاء میں ادغام کرنا واجب ہے یہ قاعدہ جاری ہوا تو جید ہوا جدا اصل میں مصدر ہے بطور مبالغہ کثرت بیان کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے مصدر ثلاثی مجرد مضاعف از باب ضرب یضرب

صرف1 جواب
4 دسمبر، 2024

وفاء تشریق اداء منکبین رکعۃ صرفی تحقیق

وفاء مصدر ثلاثی مجرد لفیف مفروق از باب ضرب یضرب اصل میں وفای تھا قاعدہ واؤ یا ياء لام کلمہ میں الف زائدہ کے بعد واقع ہوں تو انہیں ہمزہ سے بدل دینا واجب ہے اس قاعدے کے تحت یاء کو واؤ سے بدلا تو وفاء ہو گیا تشریق مصدر ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب تفعیل اداء مصدر ثلاثی مزید فیہ ناقص یائی از باب تفعیل اصل میں ادای تھا بقیہ وفاء والی تعلیل ہے منکبین صیغہ تثنیہ اسم جامد ثلاثی مزید فیہ صحیح رکعۃ مصدر مرہ ثلاثی مجرد صحیح از باب فتح یفتح

صرف1 جواب
3 دسمبر، 2024

یسمی کی صرفی تحقیق ترجمہ و حروف اصلیہ بتا دیں

یسمی صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ ناقص واوی از باب تفعیل اصل میں یسمو تھا ناقص کا قاعدہ نمبر چار جاری ہوا تو یسمی ہوگیا پھر ناقص کا یدعو یرمی والا قاعدہ جاری ہوا تو یاء مضموم ما قبل مکسور کو ساکن کر دیا تو یسمی ہوگیا

صرف1 جواب
5 دسمبر، 2024

سوال یہ ہے کہ حروف علت 3 بتائے جاتے ہیں جن میں سے ایک الف بھی ہے لیکن الف کبھی کسی صیغے میں آتا بھی ہے یا نہیں؟ کیوں کہ ہمیشہ ہمزہ ہی دیکھا گیا ہے صیغوں میں اور جس بھی صیغے میں دیکھا جائے تو الف یا تو واؤ سے یا پھر یاء سے بدل کر آتا ہے ! مہربانی فرما کر رہنمائی فرمائیں کہ الف کس طرح استعمال ہوتا ہے

بعض اوقات الف بھی واؤ یا یاء سے بدل جاتا ہے جیسے فاعل کی تصغیر فویعل بنتی ہے تو یہاں الف واؤ سے بدل گیا ہے

صرف1 جواب
5 دسمبر، 2024