متعلقہ موضوعات
اجارے کے مساٸل
1
سوال : مفتی صاحب ہمارے یہاں ایک مدرسے کے قاری صاحب ہیں، محلے کے رہنے والے جب ان کے پاس قرآن خوانی کے لٸے کہنے جاتے ہیں کہ ہمیں گھر میں قرآن خوانی کروانی ہے تو وہ یہ کہتے ہیں کہ بچوں کو کیا ملے گا اور یہاں کتنے دینگے ، ہمیں ان کی یہ بات سمجھ نہیں آتی ، کیا ان کا ایسا کرنا ٹھیک ہے، اسلام میں اس کا کیاحکم ہے؟
25 اکتوبر، 2024Abdul Qudoos
Abdul Qudoos
A
جواب : یہ انداز وضح طور ہر بتارہا ہے ہے کہ موصوف تلاوت قرآن کی اجرت طے کررہے ہیں اور تلاوت قرآن پر اجرت لینے کو ہمارے فقہاء نے ناجاٸزوحرام قرار دیا ہے ۔ لہذا موصوف کواپنے اس عمل سے توبہ کرنی چاہیٸے اور آٸندہ اپنے اس عمل سے باز رہنا چاہیٸے۔ واللہ تعالی اعلم بالصواب۔