متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
قربانی
1
سوال : عقیقہ کب تک کیا جاسکتا ہے ؟
19 اکتوبر، 2024Abdul Qudoos
جواب دہندہ
A
جواب : پیدائش کے بعد عقیقہ ساتویں دن کرنا مستحب ہے ۔ اس کا کوئی وقت متعین نہیں ہے اگر کوئی شخص پچاس یا سو سال کا ہوگیا اور اس کا عقیقہ نہیں ہوا تھا تو وہ اس عمر میں بھی اپنا عقیقہ کرسکتا ہے ۔
امام اہلسنت رحمۃ اللہ علیہ سے سوال ہوا: جوانی یا بڑھاپے میں عقیقہ کرسکتا ہے یا نہیں ؟ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے ارشاد فرمایا : جس کا عقیقہ نہ ہوا ہو وہ جوانی بڑھاپے میں بھی اپنا عقیقہ کرسکتا ہے ۔
( فتاوی رضویہ ، جلد نمبر 20، صفحہ نمبر 588رضا فاؤنڈیشن )
آپ مزید ایک مقام پر فرماتے ہیں : عقیقہ ساتویں دن افضل ہے ،نہ ہوسکے تو چودھویں ،ورنہ اکیسویں ورنہ زندگی بھر میں جب کبھی ہو ۔
( فتاوی رضویہ ، جلد نمبر 20، صفحہ نمبر 586رضا فاؤنڈیشن )