متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
قربانی
1
سوال :کیا قربانی کا مکمل گوشت کسی ادارے کو دیا جاسکتا ہے ؟
19 اکتوبر، 2024Abdul Qudoos
جواب دہندہ
A
جواب : مستحب تو یہ ہے کہ قربانی کے گوشت میں سے خود بھی کھائے اور دوسروں کو بھی اس سے کھلائے اور یہ بھی جائز ہے کہ آپ یہ سارا گوشت اپنے پاس رکھ لیں یا سارا گوشت تقسیم کردیں البتہ اپنی قربانی کے گوشت کو بیچنا جائز نہیں ہے ۔
المحیط البرہانی میں ہے :ويستحب للمضحي أن يأكل من أضحيته، ويطعم منها غيره، وإن أكل الكل أو أطعم الكل جائزاً واسعاً،ترجمہ : قربانی کرنے والے کے لئے مستحب یہ ہے کہ وہ اپنی قربانی کے جانور میں سے خود بھی کھائے اور اس سے دوسروں کو بھی کھلائے اور اگر یہ سارا گوشت خود ہی کھالیتا ہے یا سارا گوشت کسی اور کو کھلادیتا ہے تو اس کے لئے ایسا کرنا بھی جائز ہے۔
( المحیط البرہانی فی فقہ النعمانی ، جلد 06، صفحہ 94، مطبوعہ بیروت )