متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
قربانی
1
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک بڑا جانور جس میں سات حصے ہوتے ہیں کیا اس میں سات عقیقے ہو سکتےہیں؟بقرعید کے علاوہ،لڑکی کے لئے کتنا حصہ شامل کرنا ہےاورلڑکے لیے کتنا حصہ شامل کرنا ہے ؟
22 اکتوبر، 2024Abdul Qudoos
جواب دہندہ
A
اگرایک بڑے جانور کے سات حصوں میں عقیقہ کرنا چاہتے ہیں،تو عقیقہ ہو جائے گا ،اس میں لڑکے کے لیے بہتر ہے کہ دو حصے رکھے جائیں اور لڑکی کے لیے ایک حصہ رکھا جائے ،البتہ اگر کسی نےلڑکے کے عقیقے کا ایک حصہ رکھا،تب بھی عقیقہ ہوجائے گا ،کسی قسم کاکوئی گناہ نہیں ہوگا۔
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم