متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
قربانی
1
سوال : فربہ اور مہنگا جانور لا کر اس کی نمائش کرنا کیسا؟
19 اکتوبر، 2024Abdul Qudoos
جواب دہندہ
A
جواب : فربہ اور مہنگا جانور جو شرائط قربانی پر مکمل ہو تو اس کی قربانی کرنا افضل ہے لیکن ہمارے معاشرے میں قربانی جیسی عبادت میں نمود و نائش کا جو انداز اپنا یا جاتا ہے اس سے بچنا چاہیئے کیونکہ قربانی خالص رضائے الہی کے لئے ہے اور یہ انداز دکھلاوے اور ریاکاری کی طرف اشارہ کرتا ہے ، کیونکہ لوگوں کا رش لگوانا ، ویڈیو بنا بنا کر سوشل میڈیا پر چلانا، دوسروں کے کم قیمت یا کمزور جانور کو حقیر سمجھنا یہ سب علامات تکبر ہیں یاد رہے اللہ پاک اعمال کا ثواب اچھی نیت پر عطا فرماتا ہے اب کسی کا جانور اگر کم قیمت ہے یا فربہ نہیں ہے لیکن اس کی نیت خالص اللہ کی رضا کی ہے تو یہ اللہ کی بارگاہ میں مقبول ہے اور زیادہ قیمت والا جانور ہو یا بہت فربہ ہو لیکن نیت اللہ کی رضا حاصل کرنے کی نہیں ہے تو پھر یہ اللہ کی بارگاہ میں مقبول نہیں ہوگا ، اس لئے ہمیں اعمال میں اپنی نیتوں کو بالکل صاف رکھنا چاہیے۔
اللہ رب العزت قرآن کریم میں ارشاد فرماتا ہے : اِنَّمَا یَتَقَبَّلُ اللّٰهُ مِنَ الْمُتَّقِیْنَ ترجمہ : اللہ اسی سے قبول کرتا ہے جسے ڈر ہے (پارہ 06، سورۃ المائدہ ، آیت 17)
ایک اور مقام پر اللہ کریم ارشاد فرماتا ہے: لَنْ یَّنَالَ اللّٰهَ لُحُوْمُهَا وَ لَا دِمَآؤُهَا وَ لٰكِنْ یَّنَالُهُ التَّقْوٰى مِنْكُمْؕ ترجمہ : اللہ کو ہرگز نہ ان کے گوشت پہنچتے ہیں نہ اُن کے خون ہاں تمہاری پرہیزگاری اس تک باریاب ہوتی ہے۔
حدیث پاک ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : فَطِيبُوا بِهَا نَفْسَاً ترجمہ : پس تم خوش دلی سے قربانی کرو (جامع ترمذی ، حدیث 1493)
مسند امام احمد بن حنبل کی روایت ہے کہ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ أَفْضَلَ الضَّحَايَا أَغْلَاهَا، وَأَسْمَنُهَا ترجمہ : افضل قربانی وہ ہے جو قیمت کے اعتبار سے اعلی اور خوب فربہ جانور کی ہو۔
(مسند امام احمد بن حنبل ، حدیث 15494)