متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
قربانی
1
سوال : قربانی کا گوشت تقسیم کرنے کا کیا طریقہ ہے ؟
19 اکتوبر، 2024Abdul Qudoos
جواب دہندہ
A
جواب : قربانی کے گوشت کو تقسم کرنے کا مستحب طریقہ یہ بیان کیا جاتا ہے کہ اس کے تین حصے کرلئے جائیں ۔ ایک حصہ اپنے لئے رکھے ، دوسرا حصہ اپنے رشتہ داروں کے لئے اور تیسرا حصہ غرباء میں تقسیم کرنے کے لئے رکھے ۔ البتہ اگر کوئی شخص قربانی کا سارا گوشت اپنے لئے رکھ لیتا ہے تو یہ بھی جائز ہے اور سارا گوشت غرباء میں تقسیم کردیتا ہے تو یہ بھی جائز ہے ۔
علامہ ابن عابدین شامی علیہ الرحمہ گوشت کی تقسیم کا افضل طریقہ بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں : وَالْأَفْضَلُ أَنْ يَتَصَدَّقَ بِالثُّلُثِ وَيَتَّخِذَ الثُّلُثَ ضِيَافَةً لِأَقْرِبَائِهِ وَأَصْدِقَائِهِ وَيَدَّخِرَ الثُّلُثَ؛ ترجمہ : افضل یہ ہے کہ گوشت کا ایک تہائی صدقہ کرے ، ایک تہائی اپنے رشتہ داروں کے درمیان تقسیم کردے اور ایک تہائی اپنے استعمال کے لئے رکھے ۔
(ردالمحتار علی الدرالمختار ، جلد 06، صفحہ 382، مطبوعہ بیروت )