متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
قربانی
1
سوال : کسی جانور کا پیدائشی سینگ نہ ہو تو کیا اس جانور کی قربانی کرنا شرعا جائز ہے ؟
19 اکتوبر، 2024Abdul Qudoos
جواب دہندہ
A
جواب : جس جانور کے پیدائشی سینگ آئے ہی نہیں ہیں تو ایسے جانور کی قربانی بلاکراہت جائز ہے جبکہ اس میں کراہت کی یا قربانی نہ ہونے کی کوئی اور وجہ نہ ہو۔
علامہ ابن عابدین شامی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: وَيُضَحِّي بِالْجَمَّاءِ هِيَ الَّتِي لَا قَرْنَ لَهَا خِلْقَةًترجمہ : جماء وہ جانور جس کے پیدائشی سینگ نہ ہو اس کی قربانی جائز ہے ۔ (ردالمحتار علی الدرالمختار ، جلد 6، صفحہ323 مطبوعہ بیروت)