عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 3,697 جوابات شدہ سوالات

ابتلی ابراھیم ربه ضرب ابی عمروا۔۔ ضربنی زید لا تشتم اباک انی رایت ابی یعمل عمله البخار ینشر بالته ان تمام میں ضمائر کی وضاحت کر دیجیئے

ابتلی ابراھیم ربه ربه میں ھاء ضمیر مجرور متصل ہے کیوں کہ اسم کے ساتھ آ رہی ہے ضرب ابی عمروا۔۔ ابی کے ساتھ یاء ضمیر متکلم ہے جو مجرور متصل ہے کیوں کہ اسم کے ساتھ آ رہی ہے ضربنی زید نی میں یاء ضمیر متکلم منصوب متصل ہے مفعول بہ بن رہی ہے لا تشتم اباک اباک میں کاف ضمیر مھرور متصل ہے انی رایت ابی یعمل عمله انی میں یاء ضمیر منصوب متصک رایت میں تاء ضمیر مرفوع۔متصل یعمل میں ھو ضمیر مستتر مرفوع متصل البخار ینشر بالته ینشر میں ھو ضمیر مرفوع متصل بالته میں ھاء ضمیر مجرور متصل

صرف1 جواب
15 فروری، 2025

جملہ مفیدہ کا نحوی اجراء کا طریقہ بتادیجیے

جملہ مفیدہ کا اجراء کرنے کے لئے یہ سوال ہو سکتے ہیں مرکب ہے یا مفرد ؟ مرکب ہے تو مفید یا غیر مفید ؟ مرکب مفید ہے تو کونسا ہے جملہ فعلیہ یا اسمیہ ؟ جملہ فعلیہ ہے تو انشائیہ یا خبریہ اگر جملہ اسمیہ ہے تو کونسا انشائیہ یا خبریہ جیسے زید قائم لفظ موضوع مرکب مرکب مفید جملہ اسمیہ خبریہ

صرف1 جواب
13 فروری، 2025

صرف کے حروف کےبحث میں حروف اصلی کے صرف تعریف کی ہے اورحروف زائدہ تعریف کےساتھ اوربھی بحث کےہے یہ کیوں

علم الصرف میں کسی کلمے کے مادہ کو جان کر بحث کی جاتی ہے اس کے لئے حروف اصلیہ و زائدہ کا علم ہونا ضروری ہے اور حروف زائدہ پر بھی بحث کرنا اس وجہ سے ہوتا ہے کہ حروف اصلیہ کے قواعد و اصول نہیں ہوتے جبکہ زائدہ کے اصول و ضوابط ہوتے ہیں

صرف1 جواب
10 فروری، 2025

مادہ ب ی ع اجوف یائ باب ض سے اور ك و ن اجوف واوی باب ن سے اان دونوں مادہ حروف کا اسم الفاعل اور اسم المفعول کیا بنے گا۔ اصلی تو معلوم ہے لیکن استعمالی صیغہ بتا دیجیے۔

بیع سے اسم فاعل بائع ہوگا اور اسم مفعول مبیع ک و ن سے اسم فاعل کائن اور اس کا اسم مفعول اگر آتا ہوگا تو مکون ہوگا ویسے آتا نہیں ہے

صرف1 جواب
7 فروری، 2025

اسم مبالغہ اسم تفصیل میں فرق کیا ہے

اسم مبالغہ اور اسم تفضیل دونوں میں ایک بات مشترک ہے کہ ان میں معنی کی زیادتی ہوتی ہے لیکن ان میں فرق یہ ہے کہ اسم تفضیل میں معنی کی زیادتی کسی کے مقابلے میں ہوتی ہے ہمیشہ جبکہ اسم مبالغہ کی زیادتی کسی کے مقابلے میں نہیں ہوتی بلکہ صرف موصوف میں معنی کی زیادتی بیان کرنا مقصود ہوتا ہے

صرف1 جواب
30 جنوری، 2025

اِتَّقِ کی صرفی تحقیق بتا دیجیے

صیغہ واحد مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مزید فیہ لفیف مقرون از باب افتعال اصل میں اوتقی تھا قاعدہ وه واو یا یاء جو باب "اِفْتِعَالٌ"، "تَفَعَّلٌ" يا "تَفَاعُلٌ" کے فاء کلمے میں آجائیں تو انہیں تاءسے بدل کر ادغام کر دیا جا تا ہے۔ (اس کے لیے شرط یہ ہے کہ وہ واو یا اء ہمزہ سے تبدیل شدہ نہ ہو) اس قاعدہ کے تحت واؤ کو تاء سے بدل کر تاء کا تاء میں ادغام کیا اور آخر سے امر ہونے کی وجہ سے یاء گرا دی تو یہ اتق ہو گیا

صرف1 جواب
2 فروری، 2025

منفی کس باب سے اور اس میں کیا تعلیل ہوئی ہے مع نفیہ۔ یہ کیا بنے گا۔ وضاحت کیجیۓ ؟

منفی باب ضرب یضرب سے ہے اصل میں یہ منفوی بر وزن مفعول ہے قاعدہ ہر وہ واو جو دوسرے حرف سے بدلی ہوئی نہ ہو اگر کسی غیر ملحق کلمہ میں ياء کے ساتھ جمع ہو جائے اور ان میں پہلا حرف (واو ہو یا یاء) ساکن ہو تو واو کو یاء سے بدل کر یا کا یاء میں ادغام کرنا واجب ہے اس قاعدہ کے تحت تعلیل ہوئی ہے اور مع نفیه مرکب اضافی ہو کر مفعول فیہ بنے گا

صرف1 جواب
30 جنوری، 2025

کنتن کونسا صیغہ ہے؟

صیغہ جمع مؤنث حاضر فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مجرد اجوف از باب نصر ینصر اصل میں کَوَنتن تھا واؤ متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا پھر الف اور نون دو ساکن جمع ہوگئے الف کو گرایا تو کَنتن ہو گیا مضارع مضموم العین ہونے کی وجہ سے فاء کلمہ (کاف ) ضمہ دیا تو کُنتن ہو گیا

صرف1 جواب
3 فروری، 2025

تَحْثُوْا کی صرفی تحقیق بتا دیجیے

صیغہ جمع مذکر حاضر فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد ناقص یائی از باب ضرب یضرب اصل میں تحثِیوا تھا قاعدہ اگر لام کلمہ میں یا مضموم ہو اور اس کا ماقبل مکسور ہو اور اس کے بعد واو جمع ہو تو اس کی حرکت ماقبل کی طرف نقل کر کے یاء کواجتماع ساکنین کی وجہ سے حذف کر دیتے ہیں

صرف1 جواب
2 فروری، 2025

درج ذیل الفاظ کی صرفی تحقیق لیبلوکم احسن مبعوثون

لیبلوکم۔واحد مذکر غائب فعل مضارع مطلق مثبت معروف ثلاثی مجرد ناقص واوی باب نصر ینصر احسن۔ واحد مذکر غائب فعل ماضی مطلق مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح باب افعال مبعوثون جمع مذکر اسم مفعول ثلاثی مجرد صحیح باب فتح یفتح

صرف1 جواب
2 فروری، 2025