متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
میت اور جنازے کے احکام
1
سوال:کیا غیر مسلم کے مرنے کی خبر سن کر " انا للہ وانا الیہ رجعون" پڑھ سکتے ہیں ؟
16 اکتوبر، 2024Abdul Qudoos
جواب دہندہ
A
جواب : مسلمانوں کو یہ جملہ کوئی افسوس ناک یا غم والی خبر ملنے پر پڑھنا مستحب ہے جہاں تک کافر کے مرنے کا تعلق ہے اس پر مسلمان کو افسوس کا اظہار یا غم نہیں کرنا چاہیئے لہذا بہتر یہ ہے کہ نہ پڑھا جائے البتہ اگر کسی نے پڑھ لیا تو اس پر کچھ حکم نہیں۔
حدیث پاک میں ہے : اُعطیتُ امتی شیئا لم یعطہ احد من الامم ان یقولوا عند المصیبۃ : انا للہ وانا الیہ رٰجعونترجمہ :رحمت کونین صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میری امت کو ایک ایسی چیز عطا فرمائی گئی جو کسی امت کو نہیں دی گئی وہ یہ کہ ان کا مصیبت کے وقت "انّا للہ وانّا الیہ رٰجعون " کہنا ۔
(کنزالعمال ، جلد 01 حدیث6632 ، صفحہ 346، مکتبۃ بیت الافکار)