متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
میت اور جنازے کے احکام
1
سوال :کیا ایصال ثواب کے لئے جوتے دئے جاسکتے ہیں ؟
16 اکتوبر، 2024Abdul Qudoos
جواب دہندہ
A
جواب :ایصال ثواب کا بنیادی مقصد کوئی کارآمد چیز لے کر کسی کو دینا اور اس سے حاصل ہونے والا ثواب اپنے کسی مرحوم کو بخش دینا ، جوتے بھی کارآمد اشیاء میں شامل ہیں لہذا اگر یہ بھی کسی کو دئیے جائیں تو اس سے بھی ثواب حاصل ہوگا اور اس کا ایصال ثواب بھی کرسکتے ہیں ۔
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں ارشاد فرماتے ہیں:" کپڑا ،جوتے یا جو چیز مسکین کو نفع دینے والی مسکین کو دینے کی نیت سے رکھیں کوئی حرج نہیں ثواب ہے "
(فتاوی رضویہ جلد 03، صفحہ 616، رضا فاؤنڈیشن)