متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
میت اور جنازے کے احکام
1
سوال : کیا خواتین کوغسل دیتے وقت پورے غسل میں دستانے پہننے ہیں یا صرف استنجا کرواتے ہوئے ؟
16 اکتوبر، 2024Abdul Qudoos
جواب دہندہ
A
جواب : غسل میت میں دستانے فقط استنجاء کرواتے وقت پہننا ضروری ہے پورے غسل میں دستانے پہنے رکھنا ضروری نہیں ہے ۔
فتاوی عالمگیری میں غسل میت کے طریقے کے بیان میں استنجاء کا طریقہ بیان کرتے ہوئے فرمایا گیا: وصورۃ استنجائہ ان یلف الغاسل علی یدیہ خرقۃترجمہ : میت کو استنجاء کروانے کی صورت یہ ہے کہ غسل دینے والا اپنے ہاتھوں پر ایک کپڑا لپیٹ لے (پھر استنجاء کروائے)۔
(فتاوی عالمگیری جلد 01، صفحہ 173، مطبوعہ بیروت)