متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
میت اور جنازے کے احکام
1
سوال : حضرت جمعہ کے دن یا شب جمعہ کو مرنے سے مردہ کس عذاب سے بچ جاتا ہے؟
16 اکتوبر، 2024Abdul Qudoos
جواب دہندہ
A
جواب : جس مسلمان کا شبِ جمعہ یا روز جمعہ انتقال ہو جائے وہ عذاب قبر سے محفوظ رہے گا ۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :من مات یوم الجمعۃ او لیلۃ الجمعۃ وقی فتنۃ قبرترجمہ: جو شخص روز جمعہ یا شب جمعہ انتقال کر جائے وہ عذاب قبر سے محفوظ رہے گا۔
(المسند،للامام احمد بن حنبل جلد 02 صفحہ 684)
ایک اور حدیث پاک میں ارشاد ہوا:ما من مسلم یموت یوم الجمعۃ او لیلۃ الجمعۃ الّا وقاہ اللہ فتنۃ القبرترجمہ: جس مسلمان کا روز جمعہ یا شب جمعہ انتقال ہو جائے وہ عذاب قبر سے محفوظ رہے گا۔
(سنن ترمذی ،کتاب الجنائز جلد 02 صفحہ 575 مطبوعہ بیروت)