متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
میت اور جنازے کے احکام
1
سوال: اگر کسی شخص نے خود کشی کرلی تو کیا اس کی نماز جنازہ ادا کی جائیگی ؟
16 اکتوبر، 2024Abdul Qudoos
جواب دہندہ
A
جواب : جی ہاں ؛ اگر خود کشی کرنے والا صاحب ِ ایمان تھا ،مسلمان تھا تو اس کی نماز جنازہ ادا کی جائیگی البتہ علمائے کرام و اہل علم حضرات ایسے شخص کی نماز ادا کرنے سے بچیں تاکہ اس کام کی سنگینی کا اظہار ہو ۔
علامہ علاء الدین حصکفی علیہ الرحمہ خودکشی کرنے والے سے متعلق فرماتے ہیں:من قتل نفسہ ولو عمداً یغسل ویصلی علیہ بہ یفتی ترجمہ: جس نے اپنے آپ کو قتل کردیا اگرچہ قصدا کیا ہو اسے غسل بھی دیا جائیگا اور اس کی نماز بھی پڑھی جائیگی اسی پر فتوی ہے ۔ (الدرمختار، جلد 03، صفحہ 128، مطبوعہ لاہور)