متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
میت اور جنازے کے احکام
1
سوال: کفار کے نابالغ بچے جو انتقال کرجاتے ہیں کیا انہیں بھی جنت نصیب ہوگی ؟
16 اکتوبر، 2024Abdul Qudoos
جواب دہندہ
A
جواب : کفار کے نابالغ انتقال کرنے والے بچوں کے بارے میں علماء کے مختلف اقوال ہیں ؛ جمہورکا یہی قول ہے کہ وہ اہل ایمان میں شمار کئے جائینگے کیونکہ حدیث پاک میں ہے : ہر بچہ فطرت ِ اسلام پر پیدا ہوتا ہے۔بعض علماء ایسے بچوں سے متعلق فرماتے ہیں کہ وہ جنت میں اہل ایمان کے خادم ہونگے جس کا ذکر قرآن پاک میں بھی کیا گیا ہے ۔
بخاری شریف کی روایت ہے : عن ابی ہریرۃ رضی اللہ عنہ قال،قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم کل مولود یولد علی الفطرۃ ، فابواہ یھودانہ او ینصرانہ او یمجسانہ کمثل البھیمۃ تنتج البھیمۃ ھل تری فیھا جدعاء؟ترجمہ : سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےارشاد فرمایا " ہر پیدا ہونے والا بچہ دین فطرت پر پیدا ہوتا ہے لیکن اس کے ماں باپ اسے یہودی، نصرانی یا مجوسی بنا دیتے ہیں۔ اس کی مثال ایسی ہے جیسی جانور کا بچہ صحیح سالم پیدا ہوتا ہے کیا تم نے انہیں ناک کان کٹا ہوا کوئی بچہ دیکھا ہے۔
(صحیح بخاری، کتاب الجنائز،جلد 1، صفحہ 334، مطبوعہ بیروت،دمشق)
ایک اور روایت ہے :عن ابی ہریرۃ رضی اللہ عنہ قال : سئل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عن ذراریّ المشرکین قال : اللہ اعلم بما کانوا عاملینترجمہ : سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کفارکےبچوں کےمتعلق پوچھاگا توفرمایاکہ رب جانےوہ کا اعمال کرتے۔ (صحیح بخاری، کتاب الجنائز، جلد 1، صفحہ 333، مطبوعہ بیروت،دمشق)
اس حديث پاك كی شرح كرتے ہوئے حضرت علامہ مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمہ مراٰۃ المناجیح میں لکھتےہیں: خا ل رہے کہ کفار کے فوت شدہ بچوں کے متعلق علماء کرام کے چند اقوال ہںی:(۱)وہ جنتی ہںٹ کوانکہ فطرت پر پد ا ہوئے(۲)وہ جہنمی ہںک اپنے ماں باپ کے تابع ہو کر(۳)وہ اعراف مںف رہں گے کوہنکہ ان کے پاس شرعی ایمان یا کفر نہں (۴)ان مںم توقف کرو کو نکہ دلائل مختلف ہںج(۵)وہ بڑے ہو کر جسےر ہوتے ان پر وہی حکم جاری ہے یینہ چونکہ کافر ہوتے لہذا وہ جہنمی ہںک یا مؤمن ہوتے لہذا جنتی ہںک۔یہ حدیث آخری قول کی دللگ ہے۔مرقات مںا ہے صححی یہ ہے کہ وہ جنتی ہںک اور حضور کا یہ فرمان ان آیات کے نزول سے قبل ہے جن مںپ فرمایا گات کہ بغر قصور ہم کسی کو عذاب نہںک دیتے،بعض نے یہ بھی فرمایا کہ یہ جنتی تو ہں مگر مؤمن جنتوہں کے خدّام۔
(مراٰۃ المناجیح ، جلد 01، صفحہ 106 مطبوعہ لاہور)