متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
میت اور جنازے کے احکام
1
سوال: عورتوں کو قبرستان جانے کی اجازت کیوں نہیں ہے ؟
16 اکتوبر، 2024Abdul Qudoos
جواب دہندہ
A
جواب : عورتوں کو قبرستان میں جانے کی ممانعت کی بنیادی وجہ ان کی طبعیت میں نرمی ہے ؛ جس کے باعث وہ بے قراری اور آہ و زاری پر اتر آتی ہیں اور وہ اپنے آپ کو سنبھال نہیں پاتی، وہاں رونا ، آواز بلند کرنا ، بے پردگی وغیرہ کے معاملات ہوتے ہیں اس لئے انہیں قبرستان جانے سے منع کیا گیا ہے ۔
بعض افراد یا عورتوں کے ذہنوں میں یہ آتا ہے کہ وہ ایسا نہیں کریگی اس لئے انہیں اجازت ہونی چاہیئے ، ایسا ہرگز نہیں ہے حکم سب کے لئے یکساں ہے کسی کو نہیں معلوم کہ وہ وہاں یہ کام کریگی یا نہیں کریگی، لہذا اس حکم میں وہ بھی شامل ہیں۔
امام اہلسنت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ عورتوں کی حاضری مزارارت و قبور مسلمین پر جانے کی ممانعت کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:قبور اقرباء پر خصوصاً بحال قُرب عہد ممات تجدید حزن لازم نساء ہے او رمزارات اولیاء پر حاضری میں احدی الشناعتین کا اندیشہ یا ترک ادب یا ادب میں افراط ناجائز تو سبیل اطلاق منع ہے ولہذا غنیہ میں کراہت پر جزم فرمایا البتہ حاضری وخاکبوسی آستان عرش نشان سرکار اعظم صلی اﷲ علیہ وسلم اعظم المندوبات بلکہ قریب واجبات ہے۔ اس سے نہ روکیں گے اورتعدیل ادب سکھائیں گے۔
( فتاوی رضویہ ، جلد 09، صفحہ 538، رضا فاؤنڈیشن)