متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
میت اور جنازے کے احکام
1
سوال : شوہر کا انتقال ہوجائے تو بیوی اس کا چہرہ دیکھ سکتی ہے یا نہیں یونہی بیوی کا انتقال ہوجائے تو شوہر اس کا چہرہ دیکھ سکتا ہے یا نہیں ؟
16 اکتوبر، 2024Abdul Qudoos
جواب دہندہ
A
جواب : شوہرکے انتقال کے بعد زوجہ اور زوجہ کے انتقال کے بعد شوہر دونوں ایک دوسرے کا چہرہ دیکھ سکتے ہیں اس میں شرعا ً کوئی ممانعت ہے، عوام الناس میں اس طرح کی غلط فہمی پھیلی ہوئی ہے کے نہیں دیکھ سکتے ؛ یہ درست نہیں ہے۔
مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں : عورت مر جائے تو شوہر نہ اُسے نہلا سکتا ہے نہ چھو سکتا ہے اور دیکھنے کی ممانعت نہںی ۔عوام مں جو یہ مشہور ہے کہ شوہر عورت کے جنازہ کو نہ کندھا دے سکتا ہے نہ قبر مںس اتار سکتا ہے نہ مونھ دیکھ سکتا ہے، یہ محض غلط ہے صرف نہلانے اور اسکے بدن کو بلاحائل ہاتھ لگانے کی ممانعت ہے۔(بہارشریعت ، جلد 01، حصہ 04، صفحہ 813، مکتبۃ المدینہ)